لاپتاشہری کی بازیابی کا کیس؛ تفتیشی افسرسے4ستمبرتک پیشرفت رپورٹ طلب
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کے بعد وکلا نے احتجاج عارضی طورپر ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ سے وکلا احتجاج کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ پہنچے اورعدالتی احاطہ میں شدید نعرے بازی کی۔
وکلا رہنمائوں کی مظاہرین کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے چیمبرتک جانے سے روکنے کی کوشش کیں
صدر کراچی بار اشفاق گلال نے کہا کہ ذمہ داران چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے جس کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ سے وکلا وفد نے ملاقات کی۔
عابد زبیری رکن پاکستان بار کونسل نے کہا کہ چیف جسٹس نے 24 گھنٹے میں شکایت کے ازالے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
عمرسومرو سیکریٹری سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم نے سیشن جج کو ہٹانے اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ رکھا ہے جبکہ شہاب سرکی صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے، یقین دہانی کے مطابق چیف جسٹس اقدامات کریں گے۔
رکن پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ وکلا کو زخمی کرنے پرعدالتی عملے کے خلاف بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سٹی کورٹ کی کشیدہ صورت حال پرسندھ ہائیکورٹ بار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
ہائیکورٹ بار کی قرارداد کے مطابق پولیس کو چھاپوں، وکلاء کی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج سے روکا جائے۔
قرارداد میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے وکلا اور ججز کو مذاکرات کی میز پر لانے کی لئے کردارادا کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔
ہائیکورٹ بار کی قرارداد کے مطابق 31مئی کو گیٹ کیپر کی جانب سے مشرقی دروازے پر وکلا کو آمدو رفت سے روکاگیا۔ مشرقی دروازے پر ہائیکورٹ اور سٹی کورٹ کے درمیان چلنےبوالی شٹل سروس کی گاڑیاں آتی ہیں۔ گیٹ کی بندش سے وکلا کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ گیٹ کی بندش سے پیدا ہونیوالی صورتحال میں ڈی جی ایسٹ کے اقدامات سے خرابی پیدا ہوئی۔
وکلا اور عدالتی ملازمین میں تصادم کے نتیجے میں پانچ سے زائد وکلا زخمی ہوئے تھے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
