Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Now Reading:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں دن میں موسم گرم رہے گا جبکہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ بعداز دوپہر گردآلود تیز ہوائیں چلنے کا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران پوٹھوہار کے علاقے میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی کی ایک اور لہر کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے  5 سے 9 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت مشرقی بلوچستان، سندھ کے وسطی اور شمالی علاقے آئندہ 4 سے 5 روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس لہر کے دوران سندھ میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زائد ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر