Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی حکومت اپنی ہی جماعت کے سامنے عوام کا مقدمہ ہار چکے ہیں، ایمل ولی خان

Now Reading:

صوبائی حکومت اپنی ہی جماعت کے سامنے عوام کا مقدمہ ہار چکے ہیں، ایمل ولی خان
ایمل ولی خان

ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی ہی جماعت کے سامنے عوام کا مقدمہ ہار چکے ہیں۔

صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ ساڑھے9سال میں صوبے کا قرض 97ارب سے 887ارب پر کیسے پہنچ گیا، ساڑھے 9 سال سے صوبے پر مسلط حکومت نے پختونخوا کو قرضوں میں ڈبودیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ کل نہیں رہیں گے لیکن عوام نے یہاں رہنا ہے اور عوام ہی کی جیبوں سے یہ ادائیگیاں ہوں گی، انہیں جواب دینا ہوگا کہ 97ارب سے 887ارب 97 کروڑ روپے تک قرضہ کیسے پہنچ گیا؟

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ جھوٹے بیانیے اور نام نہاد خودداری جیسے الفاظ کے ذریعے اصل مسائل سے عوام کو بے خبر رکھا جارہا ہے جبکہ صوبائی حکومت اپنی ہی جماعت کے سامنے عوام کا مقدمہ ہار چکے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج خودداری کے دعویدار اس وقت کہاں تھے جب انہی کے سربراہ نے کہا صوبے کو آئینی حقوق نہیں دیں گے، بجٹ میں اپوزیشن اراکین کو نظرانداز کیا گیا، کیا وہ عوام کے منتخب نمائندے نہیں؟

Advertisement

ایمل ولی خان نے کہا  کہ پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ اب نہیں بکے گا، عوام جان چکے ہیں کہ حکومت انکی بس کی بات نہیں۔ بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی، مالم جبہ سکینڈلز کھلیں گے تو ان وزراء اور مشیروں کی حقیقت سامنے آجائیگی۔

 صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والے خود ‘منی گالہ’ میں پیسے بٹورتے رہے ہیں، سپریم کورٹ سے حکم امتناعی لے کر اپنی کرپشن کو کب تک چھپاتے رہیں گے؟ ہمت ہے تو اپنے کیسز سے حکم امتناعی واپس لیں اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر