Advertisement
Advertisement
Advertisement

’مس مارول‘ پاکستان میں کب پیش کی جائیگی؟ نیا شیڈول جاری

Now Reading:

’مس مارول‘ پاکستان میں کب پیش کی جائیگی؟ نیا شیڈول جاری

ڈزنی پلس پردکھائی جانے والی ’ مس مارول ’ کا پاکستان میں پیش کیے جانے کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

چھ اقساط پرمشتمل یہ سیریز 16 جون سے پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھیں تاہم اب یہ شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے نے نیا شیڈول انسٹااسٹوریزپرشیئرکیا ہے۔

 

Advertisement

تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق پہلی 2 اقساط آج رات 17 جون کو ، دوسری اورتیسری یکم جولائی کو اورپانچویں چھٹی اقساط 15 جولائی کو دکھائی جائیں گی، خاص بات یہ ہے کہ تمام اقساط ریلیز کے بعد مسلسل ایک ہفتے تک سینما گھروں میں لگی رہیں گی۔

 

مس مارول کا پریمیئر4 جون کو لاس اینجلس میں ہوا تھا جس میں پاکستان سے مہوش حیات، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد ، وردہ عزیز اورساگرشیخ نے سیریز کی ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے کے ساتھ شرکت کی۔

ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کی کہانی سپر ہیرو کمالہ خان کے گرد گھومتی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب ہالی ووڈ کی کسی بھی ویب سیریز کی کہانی کا مرکزی کردارمسلمان اورپاکستانی نژاد لڑکی ہے۔

Advertisement

اس سیریز میں ایمان ویلانی 16 سالہ کمالہ خان کے روپ میں نظر آئیں گی جو جرسی سٹی کی رہائشی ہے۔

مس مارول

کمالہ خان ایک ابھرتی ہوئی آرٹسٹ، گیمر اور فیکشن کی شوقین ہیں جو ایک سپر ہیرو کے طور پر ابھر کر اپنی راہ میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے۔

ٹریلر میں کمالہ خان کی پاکستان سے نسبت کو بھی کئی طرح سے اجاگر کیا گیا، کئی جگہ وہ شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئی جبکہ کچھ دیسی ڈانس موو بھی کیے۔

مارول اسٹوڈیوز کی اس ویب سیریز کی ہدایات عالمی اعزاز آسکرجیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے نے دی ہیں۔

Advertisement

شرمین عبید چنائے کے ساتھ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن نے دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر