Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ریاست کرناٹک میں گٹر سے 7 نومولود بچیوں کی لاشیں بر آمد

Now Reading:

بھارتی ریاست کرناٹک میں گٹر سے 7 نومولود بچیوں کی لاشیں بر آمد

بھارتی ریاست کرناٹک میں گٹر میں تیرتے ڈبوں سے 7 نومولود بچیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موڈلگی بس اسٹینڈ کے قریب شہریوں نے گٹر میں تیرتے مشکوک ڈبوں کی اطلاع پولیس کو دی۔

پولیس اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر جب ڈبوں کو کھول کر دیکھا تو اُن میں 7 نومولود بچے مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرتے ہوئے نومولود لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائےگا اور شناخت کے بعد والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بظاہر اسقاط حمل ہے۔

 انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ والدین نے  نومولود بچوں کی جنسی شناخت ظاہر ہونے کی صورت میں حمل ضائع کیا اور لاشیں ڈبوں میں کر کے گٹر میں پھینکی۔

تفتیشی ماہرین نے معاملے کی تحقیقات کو وسیع کرتے ہوئے ڈبوں اور اسپتال سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی کوشش بھی شروع کردی ہے۔

افسران کا ماننا ہے کہ کارروائی کسی ایک ہی اسپتال یا کلینک میں کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر