Advertisement
Advertisement
Advertisement

روہیت شرما کا کووڈ ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا،کون کرےگا کپتانی؟

Now Reading:

روہیت شرما کا کووڈ ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا،کون کرےگا کپتانی؟

بھارتی کپتان روہیت شرما کا کووڈ ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف  جمعہ سے شروع ہونے  ہونے والے ٹیسٹ میچ سے محروم ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ کھلاڑی دو مزید ٹیسٹوں سے گزریں گے  جس کے بعد ٹیم انتظامیہ ان کے انتخاب پر حتمی فیصلہ کرے گی تاہم  ان کی غیر موجودگی میں جسپریت بمراہ ایجبسٹن میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے، روہیت شرما کورونا وائرس کے شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ ابھئی تک آئسولیشن میں ہیں۔

ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے کہاکہ ہماری میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے ،میچ میں  دستیاب ہونے کے لیے  ان کا منفی ٹیسٹ آنا لازمی ہے لہٰذا ہم اس کی نگرانی کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روہیت شرما کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

Advertisement

دوسری جانب جسپرتھ بمراہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں بھارت کی قیادت کرنے کا موقع دیا گیا تو یہ ان کے لئے  ایک اعزاز کی بات ہوگی اور میں کبھی بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔

کپتانی کے تجربے کی کمی کے باوجود، بمراہ نے کہا تھا کہ وہ قیادت کے فرائض انجام دینے کے لیے پراعتماد ہیں ۔

جسپرتھ بمراہ نے مزید کہا کہ مجھے جو بھی کردار دیا جائے گا میں اسے بہترین صلاحیت کے ساتھ کروں گا کیونکہ  جب آپ ٹیم کے سینئر ممبر ہوتے ہیں تو آپ ہمیشہ ایک لیڈر ہوتے ہیں،بنیادی طور پر آپ کوشش کرتے ہیں کہ تمام لوگوں کی مدد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر