Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی کی عوام نے کل پریڈ گراؤنڈ کیلئے تاریخ ساز ریلی نکالی، شیخ رشید

Now Reading:

راولپنڈی کی عوام نے کل پریڈ گراؤنڈ کیلئے تاریخ ساز ریلی نکالی، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ‏راولپنڈی کے عوام نے کل پریڈ گراؤنڈ کے لیے تاریخ ساز ریلی نکالی اور عمران خان کا استقبال کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایسی ریلی و استقبال کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی، راولپنڈی کے لوگوں کا 75 سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم نے جو 60 تعلیمی ادارے، 4 ویمن یونیورسٹیاں بنائی یہ اس کا بھی ایک نتیجہ تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد اورراولپنڈی کی تاریخ  میں عوام کا ایسا سمندر کبھی نہیں دیکھا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ تھا اس دن شام کو بھی یوں ہی عوام کا سمندر آنا تھا، عورتوں اور بچوں پر جس طرح ظلم ہوا معلوم تھا انتشار پھیلے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے پتہ تھا لوگوں میں پولیس اور رینجرز کیخلاف غصہ تھا، میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا تھا، اس لئے میں نے فیصلہ کیا کہ قوم بھی میری ہے اور پولیس و رینجرز بھی میری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر