Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسان نیازی کی شہری سے جھگڑے کی فوٹیج سامنے آگئی

Now Reading:

حسان نیازی کی شہری سے جھگڑے کی فوٹیج سامنے آگئی
شہری

لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی شہری کی گاڑی سے معمولی ٹکر پر سے آپے سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حسان نیازی کے ساتھ ایک شہری کی گاڑی بھی نجی کلب میں داخل ہورہی تھی، دونوں گاڑیاں ایک نجی کلب میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں ٹکرآئی، معمولی گاڑی لگنے پر حسان نیازی نے دوسری گاڑی سے چابی نکال کر گاڑی کو ٹھوکرے مارتے رہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے جھگڑا کرنے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور کے ظفر علی روڈ پر حسان نیازی معمولی جھگڑے پر غصے میں آگئے، حسان نیازی گاڑی لگنے پر دوسری گاڑی سے چابی نکال کر گاڑی کو ٹھوکریں مارتے رہے۔

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی پولیس کے سامنے پیش

Advertisement

دونوں گاڑیاں ایک نجی کلب میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں ٹکرائی تھیں، حسان نیازی کو دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو گالیاں دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار حسان نیازی کی منت سماجت کرتے نظر آ رہے ہیں، حسان نیازی کے خلاف پی آئی سی جھگڑا کیس چل رہا ہے۔

دوسری جانب حسان نیازی نے بیان دیا ہے کہ دوسری گاڑی کے ٹکرانے سے میری گاڑی کا بمپر ٹوٹ گیا جس پر میں گاڑی سے اتر کر دوسری گاڑی والے کے پاس گیا تو اس کے مالک نے مجھے دھکا دیا اور مجھے مکا مارا، میں نے صرف گاڑی سے چابی نکال کر متعلقہ نجی کلب کے گارڈ کو پکڑائی تاکہ گاڑی والا بھاگ نہ جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پر پہلے بھی پی آئی سی لڑائی جھگڑے کا کیس چل رہا ہے، پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے تصادم میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں جس کی بنا پر کارروائی کی گئی۔

+

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ میں آرمی، ائیرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کے ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد کچہری حملے میں بڑی پیشرفت، سہولت کار گرفتار
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا عزم
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
شہر قائد میں موسم سرما کی آمد، صبح دھند، راتیں خنک، دن بدستور گرم
ترکیہ نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر