سوشل میڈیا صارفین کے لئے دلچسپ خبریں بہت ساری ہوتی ہیں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جس کی جانب نہ چاہتے ہوئے لوگ متوجہ ہو جاتے ہیں۔
کیا آپ نے کبھی خود سے جاننے کی کوشش کی ہے کہ بڑے ٹرکوں کے پیچھے ڈبل ٹائرز کیوں ہوتے ہیں؟ اگر نہیں، تو آئیے اس خبر میں آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ٹرک کے پچھلے ڈبل ٹائرز کیوں ہوتے ہیں۔
ڈبل ٹائرز کی مدد سے ٹرک پچھلی طرف موجود وزن کو بیلنس کر دیتا ہے جبکہ پریشر بھی برداشت کر پاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بھاری بھر کم کنٹینرز اٹھانے والے ٹرکوں کے پچھے ٹائر ڈبل ہوتے ہیں۔
ٹرکوں کی اگلی طرف یعنی سامنے عام طور پر سجاوٹ ہوتی ہے جو چمک پٹی کی معلوم ہوتی ہے۔ یہ دراصل اس لیے ہوتی ہیں تاکہ رات کے اندھیرے میں جب ٹرک کسی سڑک پر ہو اور لائٹ نہ ہو تو سامنے سے آنے والی گاڑی کی روشنی جب ٹرک کی ان چیزوں پر پڑتی ہے تو سامنے والے کو احساس ہو ہی جاتا ہے کہ سامنے ٹرک ہے اور یہی وجہ ہے کہ سجاوٹ کے ساتھ ساتھ یہ ٹرکوں کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

اب بات کرتے ہیں کلیپر بورڈ کی جو عام طور پر فلموں میں استعمال کیا جاتا ہے، جب کبھی کوئی فلم کا سین شوٹ ہوتا ہے تو سب سے پہلے اداکاروں کے سامنے اسی چیز کو چلا کر شروعات کی جاتی ہے۔
کلیپر بورڈ کو اس لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ فلم میں اداکاروں کے ڈائیلاگز، گانوں، کو ہم آواز اور ہم آہنگ کیا جا سکے۔ کیونکہ فلم کی شوٹنگ ریکارڈ کی جا رہی ہوتی ہے، تو کیمرے منظر کو قید کرتے ہیں اور ڈائیلاگز اور آواز کو ریکارڈ کرنے کے لیے کلیپر بورڈ کار آمد ہوتا ہے۔




















