Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی عوام کو خواجہ سرا افراد سے ہمدردی ہے، ماریہ بی

Now Reading:

پاکستانی عوام کو خواجہ سرا افراد سے ہمدردی ہے، ماریہ بی

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو خواجہ سرا افراد سے ہمدردی ہے۔

حال ہی میں ماریہ بی نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز میں مہرب معز اعوان کے حوالے سے متعدد اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے یہ کہا کہ انہیں خواجہ سرا یا مخنث افراد میں شامل کرنا دھوکہ ہوگا، خود کو خواجہ سرا قرار دینے والے سماجی رہنما ڈاکٹر مہبر معز اعوان خاتون کے روپ میں مرد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو خواجہ سرا افراد سے ہمدردی ہے مگر یہ کہ مہرب معز اعوان مخنث کمیونٹی سے تعلق نہیں رکھتے، انہوں نے خود کو مرد ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر خاتون بنا کر رکھا ہوا ہے اور ہمارے بچوں کے لیے صنفی مسائل اور فرق کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’انٹرنیشنل اسکول آف لاہور (آئی ایس ایل) نے مہرب معز اعوان کو ’ٹیڈ ٹاک‘ شو میں بطورِ مہمان مدعو کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے بھی مذکورہ اسکول میں پڑھتے ہیں اور وہ بطورِ والدہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ غلط لوگ ان کے بچوں کے سامنے خطاب کریں۔

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا کہ انہوں نے ایک بار مہرب معز اعوان کی انسٹا گرام پر پانچ منٹ تک ویڈیو دیکھی، جس میں انہوں نے انتہائی بیہودہ گفتگو کی اور شراب نوشی سمیت دیگر ممنوعہ چیزوں کی تشہیر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ان جیسے لوگ ہمارے بچوں کے لیے رول ماڈل بنیں گے؟ اور وہ ان کے سامنے آکر تقریریں کریں گے؟ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ مہرب معز اعوان کے پاس کس طرح کا اعزاز ہے، انہیں کس ادارے نے کون سا ایوارڈ دے رکھا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے لوگ درست معنوں میں ’ٹرانس جینڈر‘ لفظ کی اصطلاح کو نہیں سمجھتے، یہاں تک کہ اس کی اصطلاح قانون ساز بھی نہیں سمجھتے اور سب لوگوں کا خیال ہے کہ یہ لفظ مخنث یا خواجہ سرا افراد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by maria b & fatima b (@_mariab_fatimab_)

خیال رہے کہ فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے مہرب معز اعوان کے حوالے سے مذکورہ اسٹوریز اس وقت کیں جب ان کو خواجہ سرا کارکن نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل اسکول لاہور کی انتظامیہ نے انہیں وہاں ہونے والے ’ٹیڈ ٹاک‘ شو میں آنے سے روک دیا، جس پر انہوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس کیں، علاوہ ازیں انہوں نے انسٹاگرام پر بھی اس حوالے سے پوسٹس کیں۔

مہرب معز اعوان نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں لکھا کہ انہیں اسکول انتطامیہ نے بتایا کہ بچوں کے والدین نہیں چاہتے کہ مخنث افراد ان کے بچوں کے سامنے آکر خطاب کریں، اس لیے انہیں شو میں آنے سے روک دیا گیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by maria b & fatima b (@_mariab_fatimab_)

انہوں نے ایسا کرنے پر اسکول انتظامیہ پر تنقید کی اور ساتھ ہی ’ٹیڈ ٹاک‘ شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والے دیگر افراد سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان سے اظہار یکجہتی کے طور پر شو کا بائیکاٹ کریں۔

Advertisement

مہرب معز اعوان پوسٹ پر کئی لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ وہ درست معنوں میں مخنث شخص نہیں ہیں، وہ ملک میں عریانیت و فحاشت پھیلانے کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شخص ہیں جن کی اصل شناخت کچھ اور ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by maria b & fatima b (@_mariab_fatimab_)

Advertisement

مہرب معز اعوان کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد ہی ماریہ بی نے ان کے حوالے سے انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیں، جن کے اسکرین شاٹ وائرل ہوگئے اور ٹوئٹر پر فیشن ڈیزائنر کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور درجنوں لوگوں نے ان کے خیالات سے اتفاق بھی کیا۔

ٹیڈ ٹاک کیا ہے؟

یہ ایک امریکی کینیڈین میڈیائی ادارہ ہے جو دنیا بھر میں ’ٹیڈ ٹاک‘ شو کے نام سے ایونٹ منعقد کرتا ہے، جس میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو خطاب کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

مہرب معز اعوان کون ہیں؟

ڈاکٹر مہرب معز اعوان خود کو پاکستان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق کا علمبردار کہتی ہیں، وہ خود کو بطور خاتون ٹرانس جینڈر متعارف کرواتی ہیں، وہ مخنث افراد سمیت مختلف متنازع جنسی رجحانات رکھنے والے افراد کے حقوق سے متعلق بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Mehrub Moiz Awan (@unrelentlesslyyours)

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Mehrub Moiz Awan (@unrelentlesslyyours)

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Mehrub Moiz Awan (@unrelentlesslyyours)

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر