Advertisement
Advertisement
Advertisement

کےالیکٹرک کی درخواست پرایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب طلب

Now Reading:

کےالیکٹرک کی درخواست پرایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب طلب
سندھ ہائی کورٹ، سوئی سدرن، کے الیکٹرک

عدالت نے کےالیکٹرک کی درخواست پرایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر گیس کی سپلائی میں کمی کے خلاف کے الیکٹرک کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

وکیل کے الیکٹرک نے دلائل دیے کہ کراچی کا ہرشہری بلز میں اضافے کی شکایات کر رہا ہے۔ ہمیں عدالتی حکم کے باوجود قدرتی گیس نہیں دی جا رہی۔ قدرتی گیس نہ ملنے پرمتبادل ذرائع کے اخراجات 8 گناہ ہیں۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کراچی کا ہر شہری فیول ایڈجسمنٹ سے متاثر ہو رہا ہے۔ ہمارے علاوہ باقی انڈسٹریز کو گیس دی جا رہی ہے۔

وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیر کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔

Advertisement

وکیل ایس ایس جی سی نے جواب دیا کہ عمران منیر ملک سے باہر ہیں جس پرعدالت نے کہا کہ ایم ڈی سے کہیں جواب جمع کرائیں۔

عدالت نے وکیل ایس ایس جی سی کو تنبیہ کی کہ اگرجواب جمع نہ کرایا تو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سماعت 8 ستمبر کے لیے ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناعی میں بھی توسیع کردی۔

عدالت ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیر کو توہین نوٹس جاری کر چکی ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عدالت نے 13 جون 2018 کو ایس ایس جی سی کو گیس کی کمی سے روکا۔ عدالت نے معمول کے مطابق گیس کی سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

کے الیکٹرکا یہ بھی کہنا تھا کہ حکم امتناعی کے باوجود گیس کی سپلائی میں کمی کی گئی۔ گیس کی کمی سے بجلی کی پیداوارمتاثرہو رہی ہے۔ ایم ڈی ایس ایس جی سی کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر