Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی موجود ہے، پرویز اشرف

Now Reading:

چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی موجود ہے، پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی

پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے، راجہ پرویز اشرف

پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

اس موقع پر پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب میں چینی حکومت اور عوام نے دل کھول کر مدد کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت اور عوام کی طرف سے ملنے والی حمایت اور محبت قابل قدر ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی موجود ہے، دونوں ممالک نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے حمایت کی ہے۔

  پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمانی تبادلوں سے دونوں ممالک اراکین پارلیمنٹ تجربات میں اضافہ ہوگا جبکہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے چین میں آنے والے حالیہ زلزلے پر چینی سفیر سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے بدترین سیلاب سے دوچار ہے، پاکستان میں حالیہ سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کا شاخسانہ ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے  ہونے والے نقصانات سے نمٹنے اور مثاثرین کی بحالی کے سلسلے میں آگے بڑھنا چاہیے۔

اس موقع پر چینی سفیر نوگ رونگ نے پاکستان حالیہ سیلاب کے دوران ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Advertisement

نوگ رونگ نے متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں چین کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

چینی سفیر نوگ رونگ نے مزید کہا کہ چین کی حکومت اور عوام پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں، چین مشکل وقت میں پاکستان پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر