Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چلی کے عوام نے نئے آئین کو مسترد کردیا

Now Reading:

چلی کے عوام نے نئے آئین کو مسترد کردیا

ملک گیر رائے شماری میں ووٹروں کی اکثریت سے نئے مجوزہ آئین کو مسترد کرنے کے بعد چلی کے عوام آگے بڑھنے کے لیے اپنا راستہ تلاش کر رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ تبدیلی کے لئے پر امید ہیں۔

4ستمبر کو چلی کے 12اعشاریہ9 ملین سے زیادہ عوام نے مجوزہ نئے آئین کو اپنانے کے بارے میں ریفرنڈم میں اپنی رائے کے لیے ووٹ ڈالے اور ان میں سے تقریباً 62 فیصد عوام نے نئے آئینی مسودے کے خلاف ووٹ دیا۔

اگرچہ ووٹ سے پہلے ہونے والے پول مسترد ہونے کا اشارہ دے رہے تھے، لیکن نتائج نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا اور صدر گیبریل بورک کے لیے ایک چیلنج درپیش ہوگیا۔

نتائج کے بعد صدر گیبریل بورک نے قوم سے خطاب کیا اور کانگریس اور سول سوسائٹی کو ایک نئی تجویز تیار کرنے کے لیے بلایا۔

انہوں نے کہا کہ چلی کے مرد و خواتین کے اس فیصلے کے بارے میں اداروں اور سیاست دانوں کو ایک ایسی تجویز کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے جو ہم سب کو متحد کرے اور ہم سب کی نمائندگی کرے۔صدر کی حیثیت سے میں شہریوں کے پیغام کو عاجزی سے قبول کرتا ہوں۔

Advertisement

4ستمبر کو ہونے والی رائے شماری نے تفرقہ انگیز مہم اور 2020ء میں، جب ملک نے آگسٹو پنوشے کی حکومت کے دوران رائج موجودہ 41 سال پرانے آئین کو تبدیل کرنے کے حق میں ووٹ دینے سے،شروع ہونے والے سفر کا خاتمہ کیا ۔

2019 میںملک میں مظاہروں کی لہر کے بعد 2020ء میں 78 فیصد نے آئینی تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔ تاہم، اس بارمجوزہ نیا متن عوام کی اکثریت کی توقعات کے مطابق نہیں تھا۔

سانٹیاگو سے 50 کلومیٹر جنوب میں ایک اندرون ملک علاقہ مائیپو جزیرے کے سابق میئر کارلوس ایڈاسمی نے کہا کہ شہری ایک نیا آئین چاہتے ہیں، لیکن نیا آئین جس صورت اور مواد میں تجویز کیا گیا تھا، وہ ایسا نہیں تھا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔.

 400 سے زیادہ شقوں کے ساتھ نیا آئین 155 چلی کے باشندوں نے تحریر کیا تھا جنہیں خصوصی طور پر دستاویز تیار کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

کارلوس ایڈاسمی نے کہا کہ ہمارا معاشرہ مجوزہ تبدیلیوں کے لیے تیار نہیں ہے۔

کیوڈ چلی فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پامیلا پیزارو نے کہا کہ نئے مسودے میں متعارف کرائی گئی بہت سی تبدیلیاں ملک کی اپنی بنیادی اقدار کو تبدیل کر دیں گی، جس سے جنوبی امریکی قوم کی طویل عرصے سے قائم روایات کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ووٹ واضح تھا۔ چلی کے زیادہ ترعوام نئے آئین کی ضرورت پر متفق ہیں، لیکن ابھی تک کوئی زبردست تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔

ایڈنبرا میں رہنے والے وکیل اور پی ایچ ڈی کے طالب علم لیون کارمونا نے ٹویٹ کیا کہ اسکاٹ لینڈ سے فیملی کے ساتھ سفر کرنے کے بعد ووٹ ڈالنے کے لیے لندن پہنچا۔ ہم  چھ دوست اسے مسترد کرتے ہیں۔امید ہے کہ نیا آئین  ہے۔دائیں بازو، بائیں بازو اور مرکزیت پسندوں کیلئے دوسرے موقع کا مستحق ہے۔

آئین ساز اسمبلی اور نئے آئین کے حتمی مسودے کے خلاف مہم کے رہنماؤں میں سے ایک برنارڈو فونٹین ایک سابق رکن نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ چلی عقل کی راہ پر واپس آئے گا اور ایک ایسے نئے آئین کی جانب جائے گا جو واقعی ہم سب کو متحد کرے، جو ہمیں ایک ملک کے طور پر حقیقی معنوں میں پھلنے پھولنے دے اور بلا تفریق ہم سب کا خیرمقدم کرے۔

برنارڈو فونٹین ملک کے عوام کی اکثریت کی طرح 4 ستمبر کو مسترد ہونے کے باوجود آئینی عمل کے جاری رہنے کی توقع رکھتے ہیں۔

کچھ سیاسی جماعتیں پہلے ہی آگے بڑھنے کا راستہ تیار کر چکی ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ایسا کیسے ہوگا؟

شہری مکالمے کو فروغ دینے کے لیے ایک آغازپولیٹس کلب کے بانی جوآن کارلوس ایگیلیرا نے کہا کہ لوگ توقع کرتے ہیں کہ ایک نئی آئین ساز اسمبلی کا انتخاب کیا جائے گا، جس میں مقامی اقلیتوں کی شرکت کم ہوگی، اورماہرین کی کمیٹی کی شرکت کے ساتھ جس میں پہلے منتخب آئین ساز اسمبلی کچھ اراکین شامل ہوں گے۔

Advertisement

 جوآن کارلوس ایگیلیرا نے کہا کہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ موجودہ آئین، جو 1980ء کا ہے، کی اصلاح کی جائے اورتبدیلیاں متعارف کرانے کے لیے بنیادی متن کے طور پراستعمال کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آئینی طاقت واپس کانگریس کے پاس چلی جائے گی۔

جوآن کارلوس ایگیلیرا کی طرح ایڈاسمے نے کہا کہ آگے کا راستہ واضح نہیں ہے، اس حقیقت سے ہٹ کر کہ ملک ایک نیا آئین چاہتا ہے اور اس کی ضرورت ہے۔

ایڈاسمے نے کہاکہ کیا ہم ایک نئے آئین کے لیے ووٹ دینے جا رہے ہیں، یا کیا ہم اس مسودے کو بنیاد کے طور پر لینے جا رہے ہیں؟ آگے کیا ہے اس کے بارے میں بے شمار سوالات ہیں۔

بشکریہ، چائنا ڈیلی

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر