Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ سے کرکٹ کھیلنے کی پیشکش ہے، سیف اللہ بنگش

Now Reading:

امریکہ سے کرکٹ کھیلنے کی پیشکش ہے، سیف اللہ بنگش

کراچی کنگز  کی ٹیم کے دستخط شدہ دو فریم والی جرسیوں اور کراچی کنگز کی ٹوپی سے سجی دیواروں والے کمرے میں بیٹھے سیف اللہ بنگش نے کہا کہ ان کا کیریئر تین سال پیچھے دھکیل دیا گیا کیونکہ ٹیم نے انہیں خاطر خواہ مواقع نہیں دیے۔

اس وقت بنگش کی عمر 19 سال تھی اور وہ ملک کے بہترین وکٹ کیپر  بیٹسمینوں میں سے ایک تھے۔ کراچی کنگز نے انہیں 2016ء میں پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی سیزن کے لیے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں سائن کیا تھا۔

یہ خبر ملنے کے بعد اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ بول نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یادداشت کھنگالتے ہوئے کہا کہ  میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیل رہا تھا جب مجھے معلوم ہوا کہ مجھے کراچی کنگز نے چن لیا ہے۔ “میں پرجوش تھا کیونکہ اس سطح پر اپنے شہر کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات تھی”

میں اس وقت جمشید روڈ پر رہتا تھا اور جب گھر پہنچا تو مہمان موجود تھے، سب پر جوش تھے، میڈیا بھی تھا اور  ماحول ایک میلے کی طرح لگ رہا تھا

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا  خیال تھا کہ  اگر کوئی فرنچائز انہیں منتخب کرتی ہے تو وہ کراچی کنگز ہو گی کیونکہ انہوں نے ٹیم کے کپتان شعیب ملک کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی تھی اور ان کے ساتھ اچھی افہام و تفہیم تھی۔

Advertisement

بنگش اپنے  اردگرد موجود  کرکٹ کے تمام ستاروں کے درمیان چمکنے کے لیے بے چین تھے۔ انہوں نے مکی آرتھر کی نگرانی میں کیمپ میں شرکت کی تھی، جو اس وقت کنگز کے کوچ تھے اور اس نوجوان کو کافی پسند کرتے تھے۔

پی ایس ایل میں تمام فرنچائزز ایمرجنگ کیٹیگری سے کم از کم ایک کھلاڑی کو کھلانے کی پابند ہیں اور اس وکٹ کیپر بلے باز کو کافی یقین تھا کہ یہ وہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ذہن میں یہ تھا کہ میں پلیئنگ الیون میں ہوں گا کیونکہ دوسرے ابھرتے ہوئے کھلاڑی میر حمزہ تھے اور فاسٹ باؤلر کے لیے زیادہ جگہ نہیں تھی۔

بنگش نے لیگ کے پہلے سیزن میں پانچ میچ کھیلے لیکن صرف دو مواقع پر انہیں بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا، ایک بار آٹھویں پوزیشن پر اور پھر دسویں نمبر پر۔ پہلی اننگز میں وہ پہلی ہی گیند پر  آئوٹ ہوگئے اور دوسری میں صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

وہ یقینی طور پر آٹھ یا دس نمبر سے بہتر بلے باز ہیں۔ وہ اپنے سفر کے آغاز میں وکٹ کیپر کیٹیگری میں اپنے علاقے سے سرفہرست تھے اور جہاں بھی موقع ملا انھوں نے کارکردگی دکھائی۔

بدقسمتی سے انہیں پی ایس ایل میں اپنی بلےبازی کی مہارت دکھانے کا موقع نہیں ملا۔ پہلے سیزن میں ان کی جگہ بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم اور پھر ریکی ویسلز نے لی۔

Advertisement

ان پانچ مواقع کے بعد، ابھرتے ہوئے کرکٹر کو فرنچائز نے اگلے دو سیزن کے لیے برقرار رکھا لیکن  انہیں کسی میچ میں نہیں کھلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اگلے دو سیزن صرف نیٹ پر کھیلتے ہوئے گزارے جہاں سب نے میری تعریف کی لیکن مجھے موقع نہیں ملا۔ “میں پی ایس ایل میں صرف ایک یا دو بارکی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کو پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ یہ میرے لیے افسوسناک ہے کہ مجھے کافی مواقع نہیں ملے۔‘‘

فرنچائز کرکٹ میں ٹیم کا برقرار رہنا عام طور پر نوجوان کے حوصلے کو بڑھاتا ہے۔ تاہم، اس معاملے میں، بنگش کا سفر اس اقدام سے بری طرح متاثر ہوا۔

’’مجھے یقینی طور پر افسوس ہے،” انہوں نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں غلط فرنچائز کے لیے کھیلا، بات یہ ہے کہ مجھے اس ٹیم سے کافی مواقع نہیں ملے جس نے مجھے تین سیزن کے لیے منتخب کیا اور برقرار رکھا۔

’’میں نے کراچی کنگز میں اپنے کیرئیر کے عروج  کو ضائع  کردیا،” انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر میں ایک سیزن میں پرفارم کرتا تو مجھے کسی اور ٹیم میں موقع مل جاتا۔ انہوں نے مجھے برقرار رکھا، جس کا مطلب ہے کہ کوئی اور فرنچائز مجھے منتخب نہیں کر سکتی تھی، لیکن انہوں نے مجھے موقع بھی نہیں دیا۔

’’آپ مجھے کیوں چُن رہے تھے؟ مجھے بینچ پر رکھنے کے لیے؟ یہاں تک کہ اگر کوئی دوسری فرنچائز میرے بارے میں سوچ بھی رہی تھی تو اس نے تمام امکانات کو ختم کر دیا۔

Advertisement

27 سالہ نوجوان، جو پی ایس ایل سے پہلے پاکستان کی قومی ٹیم کے منصوبوں میں شامل نظر آتا تھا کیونکہ اس نے کئی سطحوں پر ملک کی نمائندگی کی تھی، اچانک  منظرعام سے غائب ہوگیا۔

تاہم، تمام حوصلہ شکن لمحات اور مایوسیوں کے درمیان، بنگش نے کراچی کنگز کے ساتھ اپنی  زندگی کے کچھ یادگار لمحات گزارے۔

انہوں نے اس واقعے کو یاد کیا جب شعیب ملک، خود ٹیم کے مالک سلمان اقبال کی جانب سے  دیے گئے چیلنج کو جیتنے کے لیے آگے بڑھے۔

ہمارا پہلا میچ لاہور قلندرز کے خلاف تھا۔ میچ سے قبل سلمان اقبال نے اعلان کیا کہ جو بھی کرس گیل کو آؤٹ کرے گا، میں اسے 10000 ڈالر دوں گا۔ ملک نے پہلا اوور کرایا اور گیل سے جان چھڑائی۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے دوران جب وہ کرکٹ کی دنیا کے تمام بڑے بڑے کھلاڑیوں سے ایک جگہ ملے تو یہ  ان کے لیے ایک پریوں کی داستان کے مترادف تھا۔

’’جب ہم افتتاحی تقریب کے لیے پہنچے تو میں نے تمام ستاروں، کیون پیٹرسن، گیل، ڈوین براوو اور دیگر کے ساتھ بہت سی سیلفیز لی،‘‘ ان کی آنکھیں ان یادوں کو تازہ کرتے  ہوئے چمک اٹھیں۔ “یہ ہمارے لیے، نوجوانوں کے لیے بہت بڑا موقع تھا۔ یہ ہمارے لیے نیا تھا۔ ہم نے سفر کیا، بہترین سہولیات سے لطف اندوز ہوئے، اور بہترین کرکٹرز سے ملاقات کی۔ یہ ان چیزوں میں سے ایک تھی جسے آپ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے بلک صرف  محسوس کر سکتے ہیں۔

Advertisement

وکٹ کیپر بلے باز نے تین سال تک پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کی، سمیع اسلم کی قیادت میں انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا اور فائنل کھیلنے گئے، بابر اعظم کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا اور پاکستان اے میں شامل ہوکر بھی دورہ کیا۔اس کا مطلب ہے کہ وہ  ہر سطح پر اپنی مسلسل کارکردگی سے قومی ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے تھے۔

تاہم، آخری نمبروں پر  آنے والے بلے باز کے طور پر دو  بار ناقص کارکردگی کے بعد ان کے کیریئر کو جھٹکا لگا کیونکہ پی ایس ایل قومی کھلاڑیوں کی نرسری بن گیا تھا۔

بنگش نے اپنی تمام کرکٹ مڈل آرڈر یا لوئر مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر کھیلی ہے، بعض اوقات کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں اوپری  نمبروں پر بھی  بلے بازی کرتے ہیں، لیکن کراچی کنگز نے انہیں محمد عامر  سے بالکل پہلے بلے بازی کرنے پر مجبور کیا۔

سیف اللہ بنگش کے مطابق وہ اپنی بیٹنگ پوزیشن  سے لاعلم تھے اور اپنے  حوالے سے انتظامیہ  کے منصوبے سے لاعلم تھے۔

’’صرف کوچ اور کپتان ہی آپ کو بتا سکتے ہیں کہ کوئی منصوبہ تھا یا نہیں،’’ انہوں نے  کہا۔ “مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے کس نمبر پر بیٹنگ کرنی ہے۔ اگر آپ اپنی پوزیشن  جانتے ہیں، تو آپ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔‘‘

تین سیزن کے بعد، بنگش کو فرنچائز نے بغیر کسی بات چیت کے ان  سے  راستے جدا کرلیے۔  تاہم، نوجوان کو ان کے منصوبوں کے بارے میں اندازہ ہو گیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا، “مجھے نہ تو مطلع کیا گیا تھا اور نہ ہی کچھ بتایا گیا تھا،  بس اگلے معاہدے  کے لیے میرا نام  منتخب نہیں کیا گیا۔”

یہ خبر سن کر وہ افسردہ ضرور  ہوئے لیکن ہمت نہ ہاری۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جس سطح پر بھی کھیلیں گے وہ پرفارم کریں گے اور شائقین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی توجہ حاصل کریں گے۔

تاہم، معاملات  اس وقت خراب  ہوگئے  جب پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سرکٹ کی اصلاح کی گئی،  جس کی وجہ سے محکمے اپنے کرکٹ کے شعبے بند کرنے پر مجبور  ہوگئے ۔

چنانچہ  بنگش، جو 2015ء سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے کھیل رہے تھے، کو سندھ سیکنڈ الیون کے لیے کھیلنا پڑا۔

27 سالہ کھلاڑی سیکنڈ الیون کی کپتانی کر رہے ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ تاہم، کرکٹ کی اس سطح کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے کیونکہ بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ انہوں نے اپنی کپتانی میں سندھ سیکنڈ الیون کو   گریڈ II چیمپئن شپ اور دیگر  مقابلے جتوائے ہیں۔

ان کا پختہ یقین ہے کہ کسی نہ کسی طرح انھیں اس سیکنڈ الیون سے باہر نکل کر فرسٹ الیون میں جگہ بنانی ہے، جو  آسان نہیں  ہوگا کیونکہ سرفراز احمد سندھ کے لیے  مسلسل کھیل رہے ہیں اور وہی اس ٹیم  کا اولین  انتخاب ہیں۔

Advertisement

کراچی کنگز کے سابق رکن اب بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی قومی ٹیم کی طرف ان کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ تاہم، ان کی نظر میں دوسرے راستے بھی ہیں۔

پاکستان کے لیے اب کھیلنا آسان ہے۔ دراصل میں خود کو بھی امیدواروں میں  سمجھتا ہوں۔ ہاں، مجھے فرسٹ کلاس کی سطح پر پرفارم کرنا ہے، لیکن میں وہیں کہیں ہوں۔

’’کامران غلام نے پچھلے سال اچھا کھیلا اور منظرعام  پر آگیا۔ محمد حارث کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ اس نے صرف دو اچھی اننگز کھیلی اور سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔

سندھ سیکنڈ الیون کے کپتان پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاہدے کے تحت ہیں۔ اور ان کے مطابق یہ کنٹریکٹ، محکموں سے زیادہ ادائیگی کرتے ہیں۔  تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کا  ایک منفی پہلو بھی ہے۔

انہوں نے کہا، “مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو مسلسل خطرات لاحق ہیں اور آپ کو معاہدہ برقرار رکھنے کے لیے ہر سیزن میں  کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ ایک برا سیزن آپ کو اس معاہدے سے الگ کرسکتا ہے اور دوبارہ معاہدہ  حاصل کرنا بہت بڑا چیلنج ہو گا۔

بنگش اس وقت محض 27 سال کے ہیں اور ان کے سامنے ایک طویل کیریئر ہے۔ مالیاتی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ دیگر پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے، وہ چاہتے ہیں کہ  آپشن کھلے ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہ جرسی  ذیب تن  کرنے کا ایک موقع حاصل کرنے کی کوشش میں اپنے باقی کیریئر سے کھیلنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اگلے تین سے چار سالوں میں موقع نہیں ملتا  تو وہ دوسرے  راستوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

’’میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ آپ اپنے آپ کو سب سے بہتر جانتے ہیں۔ اگر آپ کو موقع مل رہا ہے تو، ٹھیک ہے، لیکن اگرنہیں مل رہا تو  آپ کو آگے بڑھ جانے کی ضرورت ہے، “انہوں  نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ صرف چند خوش قسمت لوگوں کو ہی کرکٹ کی اعلیٰ ترین سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملتا ہے، اس لیے یقیناً یہ ان کا بنیادی ہدف بھی ہے لیکن  ان کے لیے دنیا اسی پر ختم نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ہر جگہ کرکٹ کھیلی جارہی ہے ، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے بین الاقوامی سطح پر اس کھیل کو کھیلنا مشکل ہے، اس وقت یو اے ای، کینیڈا اور یہاں تک کہ امریکا کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔میں اکثر امریکہ جاتا ہوں، میرے پاس وہاں  کا پانچ سال کا ملٹی پل ویزا ہے۔ میں نے وہاں یو ایس اوپن اور دیگر ٹورنامنٹ کھیلے ہیں۔

’’مجھے امریکہ کی طرف سے کافی منافع بخش پیشکش ہے لیکن میں نہیں گیا۔ میں سب سے پہلے اپنے ملک کے لیے کھیلنے کی پوری کوشش کروں گا، اور اگر کامیاب نہ ہوا تو پھر دوسرے راستوں پر چلا جاؤں گا۔‘‘

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر