Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنرسندھ کی تعیناتی آئین کے مطابق کی گئی ہے، آغا سراج درانی

Now Reading:

گورنرسندھ کی تعیناتی آئین کے مطابق کی گئی ہے، آغا سراج درانی
آغا سراج درانی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تعیناتی آئین کے مطابق کی گئی ہے۔

آغا سراج درانی نے کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے گورنر کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے، لوگوں کا کام ہے تنقید کرنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آڈیو لیکس ہو جاتی ہیں، ویڈیو بن جاتی ہیں، پاکستان میں ایسا سب کچھ ہوتا رہتا ہے، ملکی سیاست میں یہ سب ہوتا رہتا ہے۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی

دوسری جانب کراچی کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

Advertisement

آغا سراج درانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ احتساب عدالت کے فاضل جج کے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے جج تعینات نہ ہو سکے۔

Advertisement

لنک عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کیس کا پس منظر

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے غیر قانونی آمدن سے اپنے بچوں کے نام پراپرٹی خریدی ہے جس پر آغا سراج درانی نے اپنی درخواست ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت 11 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی جب کہ نیب ٹیم نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے لیکن روپوش ہو گئے تھے۔

بعد ازاں  آغا سراج درانی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر