پی ایم اے نے146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے
6 بہترین کیڈٹس کو میڈلز سے نوازا
146ویں پی ایم اے لانگ کورس، 34ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 65ویں انٹیگریٹڈ کورس، 20ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 5ویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے سرفہرست کامیابی حاصل کرنے والوں نے اپنے تربیتی ادارے پاکستان ملٹری اکیڈمی کی تعریف کی کہ وہ انہیں عسکری زندگی کے مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی خطرے کے خلاف ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑے ہیں۔
پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے کہا کہ 8اکتوبر ان کے لیے ایک ناقابل فراموش دن رہے گا کیونکہ ان سب کو سخت تربیت کے بعد پی ایم اے میں میڈلز اور اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر محمد داؤد خان، جنہیں 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے مجموعی طور پر بہترین کیڈٹ ہونے پرقابل فخر اعزازی شمشیر عطا کی گئی، نے کہا کہ ’’محنت، خدا کی بے شمار رحمتیں، میرے والدین کی دعائیں، میرے اساتذہ اور پی ایم اے کے انسٹرکٹرز کی انتھک کوششیں اس اعزاز کے حصول کے لیے فیصلہ کن عنصر بنی رہیں ‘‘ ۔
تقریب کے بعد اپنے تاثرات میں خان نے کہا کہ میں نے وطن کی محبت کی خاطر پی ایم اے میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اکیڈمی میں اپنے انسٹرکٹرز کی رہنمائی اور تربیت کی بدولت وہ ہر طرح کی مشکلات سے نبردآزما ہونے کا ہنر سیکھ گئے اور اب مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاــ’’ میں اپنی قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے مستقبل میں بھی اسی جوش اور جذبے کے ساتھ کام کروں گا۔‘‘
ایوارڈز اور تمغے جیتنے والے دیگر کیڈٹس میں شامل 146 پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین سینئر انڈر آفیسر (بی ایس یو او) شعیب اکمل کو پریزیڈنٹ گولڈ میڈل، ٹیکنیکل گریجویٹ کورس 34 کے کورس انڈر آفیسر (سی یو او) مدثر امین کو چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) کی چھڑی، سینئر انڈر آفیسر (SUO) جگت پوڈال کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اوورسیز گولڈ میڈل، اور CUO حیدر اعجاز کو کمانڈنٹ کی چھڑی سے نوازا گیا۔
علاوہ ازیں دو خواتین کیڈٹس زنیرہ شفقت اور حرا عرفان کو مجموعی طور پر بہترین کیڈٹس ہونے پر کمانڈنٹ کی چھڑی سے نوازا گیا۔
پاس آؤٹ ہونے والوں میں فلسطین، مالدیپ، قطر، سری لنکا، نیپال اور عراق کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News