Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی اپیل، وادی میں پوسٹر چسپاں

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی اپیل، وادی میں پوسٹر چسپاں
مقبوضہ کشمیر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی اپیل، وادی میں پوسٹر چسپاں

مقبوضہ کشمیر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی اپیل، وادی میں پوسٹر چسپاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پوسٹر کے ذریعے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔

مقبوضہ کشمیر کی دیواروں، عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پوسٹر جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ اور وارثین شہدا کی جانب سے آویزاں کیے گئے جب کہ پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں پانچ افراد کے خلاف کالے قانون ’یو اے پی اے‘ کے تحت مقدمہ درج

Advertisement

پوسٹروں میں بیرون ملک میں مقیم کشمیریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارتی بی جے پی اور آر ایس ایس حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا ڈٹ کر مقالبہ کریں اور 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائی۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے سری نگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر جموں و کشمیر پر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف قبضہ جما لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر