Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد شریف قتل کیس، ایف آئی اے نے تسنیم حیدر کو طلب کر لیا

Now Reading:

ارشد شریف قتل کیس، ایف آئی اے نے تسنیم حیدر کو طلب کر لیا

تسنیم حیدر

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کے معاملے پر ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے رہنما تسنیم حیدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے تسنیم حیدر کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں لیگی رہنما کو 29 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تسنیم حیدر نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق کچھ دن پہلے لندن میں پریس کانفرنس کی تھی۔

مسلم لیگ ن لندن کے ترجمان سید تسنیم حیدر شاہ نے 20 نومبر کو اپنی پریس کانفرنس میں دعوٰی کیا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف کا قتل کروانے میں مسلم لیگ ن کا ہاتھ ہے۔

سید تسنیم نے کہا تھا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں تین ملاقاتیں ہوئیں، میں گزشتہ بیس سال سے مسلم لیگ ن سے منسلک ہوں، مجھے میٹنگ کیلئے بلایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کا قتل کرنا ہے، پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے، ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کروایا، نوازشریف سے کہا گیا کہ نسیم حیدر کے پاس شوٹر ہیں، یہ کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے کہا کہ شوٹر آپ مہیا کریں، آپ کو وزیرآباد میں جگہ دیں گے، الزام پنجاب حکومت پر آئے گا، مریم نواز کو لندن آنے دیں پھر منصوبے پر عمل کریں گے، جب میں نے انکار کیا تو مجھے بتایا گیا کہ ہم نے شوٹرز کا بندوبست کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر