
وزیر اعظم کے مشیر عون چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کو فروغ دینے میں بھرپور کام کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم پاکستان کے مشیر عون چوہدری نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ٹریول اینڈ ٹورازم گلوبل سمٹ میں شرکت کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹورازم کو فروغ دینے میں بھرپور کام کر رہا ہے اور ہمارے ملک میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت دیگر سیاحتی مقامات بھی موجود ہیں۔
عون چوہدری نے مزید کہا کہ گلوبل سمٹ عالمی سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News