Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

Now Reading:

سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سوئٹزر لینڈ کے سفیر جارج سٹینر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں باہمی تعلقات اوردوطرفہ تجارت میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، پن بجلی کے منصوبوں، ڈیری فارمنگ، موسمیاتی تبدیلیوں اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ سوئس سفیر نے پن بجلی کے منصوبوں میں پنجاب حکومت کو معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دریائے چناب پر ہائیڈل پراجیکٹس بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ ہائیڈل پراجیکٹس سے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے بچا جا سکے گا اور ان پراجیکٹس کی تعمیر سے زرعی مقاصد کے لئے پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہائیڈل پراجیکٹس کی تعمیر میں سوئٹزرلینڈ کی کمپنیوں کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے بین الاقوامی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سپیشل اکنامک زونز بنائے گئے ہیں اور سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ٹیکس کی چھوٹ کے ساتھ تمام یوٹیلٹیز سپیشل اکنامک زونز میں فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا جبکہ پنجاب حکومت نے کارپوریٹ فارمنگ پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے اور سوئس کمپنیاں کارپوریٹ فارمنگ پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی اقدامات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ سیاسی منظرنامے پر اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن سرمایہ کاروں کے لئے پالیسیوں میں یکسانیت رہتی ہے۔

اس موقع پر سوئٹزر لینڈ کے سفیر جارج سٹینر نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو سوئٹزرلینڈ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایک اہم صوبہ ہے اورآپ کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پنجاب کی فیکٹریوں میں اعلیٰ معیار کی اشیاء کی پروڈکشن ہو رہی ہے جبکہ کاروباری معاونت بڑھانے کیلئے چودھری پرویز الٰہی کا ویژن قابل تحسین ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے سفیر جارج سٹینر نے مزید کہا کہ پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے پائیدار اقدامات کریں گے۔

اس موقع پر سینئر پولیٹیکل مشیر اسامہ قیصر خان، سابق وفاقی سیکرٹری و چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ سلمان غنی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر