اسلام آباد میں اس وقت کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جس کا مقصد پسماندہ علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں کو بحال کرنے کا مشن ہے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کےاسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا کےضلع بٹگرام کی10 مختلف ٹیموں کے مابین والی بال مقابلوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے۔
اس حوالے سےقوم پیرزئی ملکال کے سربراہ فیاض محمد جمال خان نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ بٹگرام کے نوجوان دیگر لوگوں سے پیچھے نہ رہیں،بٹگرام میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میری اولین ترجیح یہی ہے کہ یہ نوجوان آگے بڑھ کر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیابیاں حاصل کریں۔
فیاض محمد جمال نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بٹگرام کےکرکٹ کھلاڑیوں کے مقابلےلاہور قلندر کے ساتھ کروائے گئے تھے جن میں سے ہمارا ایک کھلاڑی اب لاہور قلندر کےساتھ کھیل رہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
