Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا، سردار تنویر الیاس

Now Reading:

ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا، سردار تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت گرانے کی کوششیں کر رہی ہے مصد نوٹوں سے بھرے بریف کیس بھی وفاقی حکومت نے مظفر آباد بھجوا دیئے ہیں جبکہ نوٹوں سے بھرے بریف کیس کشمیر کاز کیلیے نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر کے ایم ایل ایز کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ گند جاری رکھا گیا تو آزاد جموں و کشمیر کے عوام سڑکوں پر آجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادجموں و کشمیر میں سیاسی استحکام کا ہونا ضروری ہے جبکہ ایل او سی کے پار تکمیل پاکستان کی جنگ بھی جاری ہے اور اس سے آزاد جموں و کشمیر میں جنگ و جدل اور سیاسی ابتری میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہم نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس

Advertisement

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وفاق کو ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیئے بلکہ الیکشن کی طرف جانا چاہیئے اور اگر وفاق کے زور پر پی ڈی ایم نے تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کی حکومت تبدیل کی تو ہم سڑکوں پر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی حکومتیں الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے مل کر بیٹھنا ہوگا جبکہ پاکستان تحریک انصاف الیکشنز کا جمہوری مطالبہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومتِ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عوام کی عدالت میں جانے سے سیاسی قوتوں کو گھبرانا نہیں چاہیئے، پاکستان سپریم ہے باقی سب بعد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر پاکستان کی دفاعی فصیل ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر معاشی بے چینی پر ہمیں تشویش ہے اور ہمیں کسی بھی صورت سیاسی استحکام پیدا کرنا ہے۔

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ سیاسی قیادتوں کا کام ہے وہ سر جوڑ کر بیٹھیں اور مسئلے کا حل نکالیں جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی اس مسئلے کا حل نکالنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر