Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت آٹا اور چینی مافیا کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے

Now Reading:

حکومت آٹا اور چینی مافیا کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے
Ahsan Iqbal

احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت آٹا اور چینی مافیا کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے، آج ملک میں مہنگائی کی شرح 14 فیصد ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما  احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان میں کمر توڑ ریکارڈ مہنگائی ہے،  18 ماہ میں موجودہ حکومت کی نا اہلی نے ملک کو بدحالی تک پہنچا دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ بجٹ پیش کرنے پر ہم نے کہا تھا حکومت بدترین بجٹ پیش کر رہی ہے، شرح نموسکڑ جائے گی، مگر حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بجٹ ملک میں روزگار پیدا کرے گا، لیکن اب صورتحال دیکھ لیں۔

سابق وزیرداخلہ نے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے قرض لیا انہوں نے شور مچایا، جبکہ انہوں نے 11 کھرب روپے کا زیادہ قرضہ قوم پر مسلط کر دیا، ہماری حکومت نے 5.9 فیصد خسارہ چھوڑا، جو کہ رواں برس 9 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ آج پاکستان جس بحرانی کیفیت کا شکار ہے اس کا حل موجودہ حکومت کے پاس نہیں۔

احسن اقبال نے ایوان کو بتایا کہ ملک سے ٹیلنٹ بھی باہر منتقل ہو رہا ہے، آج پاکستان میں اعتماد کا بدترین بحران ہے، حکومت نے 10 ماہ گومگو کی کیفیت میں گزارے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے کہ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
شہر قائد میں موسم سرما کی آمد، صبح دھند، راتیں خنک، دن بدستور گرم
ترکیہ نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 جیت لیا
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان بھی اپنے عہدے سے مستعفی
آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور، آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر