Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں، مداح غمگین

Now Reading:

عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں، مداح غمگین

لاکھوں دلوں پر اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے راج کرنے والی گلوکارہ انتقال کر گئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق مشہور گریمی ایوارڈ جیتنے والی پوائنٹر سسٹرز سے تعلق رکھنے والی انیتا پوائنٹر 74 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئیں۔

خبر کے مطابق انیتا پوائنٹر کا انتقال کیلیفورنیا میں اپنے بیورلے ہلز کے گھر میں ہوئی جہاں ان کے خاندان کے لوگ بھی موجود تھے۔

انیتا پوائنٹر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ان کے انتقال پر بے حد افسردہ ہیں اور ان کی پیاری آواز کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکہ کے گروپ گلوکاری میں پوائنٹر سسٹرز کا اہم کردار رہا ہے، انیتا کا چار بہنوں میں دوسرا نمبر تھا، انہوں ’جمپ‘ ، اور فائر سمیت متعدد کامیاب فلموں میں پس پردہ گانے گائے۔

Advertisement

پوائنٹر سسٹرز کا پہلا البم 1973 میں جاری ہوا تھا جس نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے تھے، پوائنٹر سسٹرز نے ایک دھن میں امریکی میں نسلی منافرت اور ملک میں اتحاد اور رواداری کا مطالبہ کیا تھا، اس دھن نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے تھے۔

Advertisement

انیتا پوائنٹر نے 1975 میں اپنے ہٹ گانے ’فیری ٹیل‘ پر گریم ایوارڈ بھی جیتا.

پوائنٹر سسٹرز میں سے بونی پوائنٹر نے 1979 میں گروپ سے علیحدگی حاصل کر لی تھی جس کے بعد انیتا پوائنٹر سمیت دیگر دو بہنوں نے جدید پاپ میوزک میں قدم رکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر