Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے عبرت ناک شکست دیں گے، احسن اقبال

Now Reading:

عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے عبرت ناک شکست دیں گے، احسن اقبال
احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے عبرت ناک شکست دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں ٹکڑا ٹکڑا کر کے پاکستان کو جوڑنا ہے، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، ہمیں اس انتشار کے سفر سے نکلنا ہے جس کو عمران خان نے مسلط کیا ہے، پوری قوم کو متحد کریں گے اور ایک نئی تاریخ رقم کریں گے، الیکشن کرانے کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے، الیکشن کمیشن سے جو حلقے خالی ہوئے ان کا طریقہ کار جاری کیا ہے، اس وقت کچھ آئینی مسائل بھی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ کیا آدھے ملک کا انتخاب پرانی مردم شماری پر اور آدھے ملک کا انتخاب نئی مردم شماری پر ہو گا؟َ الیکشن کمیشن نوے دن میں الیکشن کروائے یا اکتوبر میں عام انتخابات ہم سب کے لئے تیار ہیں، ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو عبرت ناک شکست دیں گے، کارکنوں کا جوش اور ولولہ بے مثال ہے، مریم نواز نواز شریف علامت بن کر واپس آئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو نواز شریف نے چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے تاکہ وہ پارٹی کی تنظیم نو میں فعال کردار ادا کریں، مریم نواز پارٹی کو موبلائز کریں گی وہ نواز شریف کی واپسی میں فعال کردار ادا کریں گی، نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ وہی کردار ادا کرے گی جو ہم نے 2013 میں ادا کیا تھا، آج پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس کی وجہ وہ سازش ہے جو کر کے نواز شریف کو 2017 میں نکالا گیا، ایک اناڑی اور نالائق شخص جس کا نام عمران خان ہے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔

ضرور پڑھیں؛ چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے نوجوانوں کو تعلیم اور ٹریننگ فراہم کرنا ترجیح ہے، احسن اقبال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر