
حکومت سندھ نے ہاکس بے اسکیم 42 میں صحافیوں کے 210 پلاٹس کے حوالے سے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور وزیر رونیومخدوم محبوب الزماں کی زیر صدارت رونیو وزیر کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔
صوبائی وزراء سعید غنی اور مخدوم محبوب الزماں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ اسکیم 42 کے ہزاروں الاٹیز جنہیں 1984 سے 2008 کے دوران قرعہ اندازی کے ذریعے جو پلاٹس فراہم کئے گئے ہیں اس کے مسئلے کو ترجیعی بنیاد پر حل کیا جائے۔
اجلاس میں دونوں صوبائی وزراء نے کہا کہ ہماری اولین ترجیع ہے کہ صوبے بھر میں ہاؤسنگ اسکیموں کو جلد سے جلد زمین کی الاٹمینٹ کردی جائے تاکہ وہاں پلاٹس حاصل کرنے والے اپنے مکانات تعمیر کرسکیں۔
اجلاس میں سنیئر ممبر بورڈ آف رونیو شمس الدین سومرو، اسپیشل سیکرٹری بلدیات اسحاق مہر، ڈی جی ایل ڈی اے بدر جمیل میندرو، ایل ڈی اے کے ایگزیکیٹو انجنئیر آغا محمد علی، لاء آفیسر عرفان ابڑو، کنسلٹینٹ لینڈ قاضی خالد،اسسٹینٹ اکاؤنٹس آفیسر ایل ڈی اے مزمل احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News