گوگل صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں گوگل نے اپنے صارفین کو یہ اطلاع دی کہ میجک ایریزر اب تمام پکسل فونز پر دستیاب ہے۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ میجک ایریزر ٹول اب تمام پکسل فونز (بشمول iOS)اور کسی بھی گوگل وَن (کلاؤڈ اسٹوریج سروس) سبسکرائبر کے لیے دستیاب ہے۔
ویب سائٹ ’نائن ٹو فائیو گوگل‘ کے مطابق Magic Eraser پہلی بار 2021 میں Pixel 6 اور 6 Pro پر نمودار ہوا تھا، اس کے بعد یہ 6a اور اب Pixel 7 سیریز پر بھی دستیاب ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل پر درست سرچ نتائج کے لیے مددگار آسان ٹپس
میجک ایریزر ٹول کے ذریعے آپ تصویروں میں سے غیر ضروری چیزیں صاف کر سکتے ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ پبلک مقام پر لی گئی تصویر میں سے آپ کے علاوہ باقی سب لوگ غائب ہو جائیں تو یہ ٹول آپ کے کام آئے گا۔
![]()
اس ٹول کے ذریعے صارفین نہ صرف لوگوں بلکہ چیزوں کو بھی تصاویر سے ہٹا سکتے ہیں جبکہ ایک ’کیموفلاج موڈ‘ کا آپشن بھی ہے جس کے ذریعے آپ منتخب چیزوں کا رنگ تبدیل کر کے انہیں باقی تصویر کے ساتھ ہم آہنگ کر سکیں گے۔
گوگل فوٹوز میں جب کوئی تصویر لائی جائے گی تو نیچے ایک سجیسشن چپ نمودار ہوگی، ایڈیٹر میں آپ ’سجیسشنز‘ یا ’ٹولز‘ ٹیبز میں میجک ایریزر ڈھونڈ سکتے ہیں اور آپ کسی بھی وقت ہٹائی گئی چیزیں واپس لا سکتے ہیں۔

آج تک ہم گوگل فوٹوز کے ورژن 6.25 کے ساتھ Pixel 2 XL (اینڈرائیڈ 11) اور 4a پر میجک ایریزر دیکھتے آ رہے ہیں، تاہم اب گوگل نے پچھلے ہفتے بتایا تھا کہ یہ 2016 سے لے کر پکسل 5a تک اصل پکسل پر گوگل وَن پر سبسکرپشن کی ضرورت کے بغیر دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب نہایت آسان، مگر کیسے؟

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
