Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو لیک، عمران خان کی گرفتاری سے متعلق گفتگو

Now Reading:

یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو لیک، عمران خان کی گرفتاری سے متعلق گفتگو
مبینہ آڈیو لیک،

یاسمین راشد اوراعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو لیک، عمران خان کی گرفتاری سے متعلق گفتگو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیراعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی ہے، جو عمران خان کی گرفتاری سے متعلق گفتگو پرمشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد اور سابق وفاقی  وزیر اعجاز شاہ کے درمیان پنجابی میں گفتگو ہوئی جس میں یاسمین راشد نے کہا کہ میری عمران خان سے بات ہوئی ہے انہوں نے ہدایت دی ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔

Advertisement

مبینہ آڈیو لیک میں یاسمین راشد نے اعجاز شاہ کو بتایا کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ جو بندے لے کر نہ پہنچا ٹکٹ نہیں دوں گا۔

گفتگو کے دوران یاسمین راشد نے اعجاز شاہ سے کہا کہ ایم پی ایز اور ایم این ایز کو بولیں بندے لے کر پہنچیں، جس پر سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے جواب دیا کہ میں فون کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ زمان پارک میں آج ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے جس کی پیش نظر پولیس اور کارکنان میں تصادم کا  سلسلہ جاری ہے۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان پتھراو اور شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری  ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث زمان پارک میں مقیم رہاشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے  ہیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث زمان پارک کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کئی شہروں میں مقدمات درج

Advertisement

پولیس کی ناکہ بندی کے باعث آنسو گیس کے متاثرین کو طبی امداد دینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ زمان پارک کے رہائشی ناکہ بندی کے باعث گھروں میں مبحوس ہوکر رہ گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے آنسو گیس ک شیل لگنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ شیر خوار بچے بھی آنسو گیس سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں مسلح پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں پر سیدھے فائر اور شیلنگ کررہے ہیں جس کے بعد ایک بار پھر زمان پارک کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر