Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پر عزم ہے، پرویز اشرف

Now Reading:

پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پر عزم ہے، پرویز اشرف
پرویز اشرف

 پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ناگزیر ہے،13 جولائی 1931 کے دن کو تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 13 جولائی1931 کو ڈوگرہ مہاراجہ کی افوج نے 22 مظاہرین کو آذان دینے کی پاداش میں شہید کیا، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے ہزاروں ماؤں کے جگر کے ٹکڑے شہید کیے جاچکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی اورعصمت دری کے ہزاروں واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی نام نہاد جمہوری حکومت کے ہاتھ ہزاروں کشمیری شہداء کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدو جہد کی ہر فورم پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پر عزم ہے، پاکستان کی پارلیمان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے متعدد قرار دادیں منظور کی ہیں۔ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ انسانی حقوق اور عوام کے بنیادی حقِ خودارادیت کے منافی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ13 جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کو خرج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستان ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، اقوام متحدہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر