Advertisement
Advertisement
Advertisement

رومیسہ خان کو شادی کیلئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

Now Reading:

رومیسہ خان کو شادی کیلئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
رومیسہ خان

رومیسہ خان کو شادی کیلئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ و ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے بتادیا ہے کہ انہیں شادی کیلئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلم کے علاوہ دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

شو کے دوران انہوں نے شادی کے حوالے سے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دو لوگ آپس میں شادی اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ان کی ذہنیت ایک دوسرے سے ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ضروری نہیں ہے کہ ایسا ہمیشہ ہو کیونکہ آخر میں آپ اسی شخص سے شادی کرتے ہیں جس سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں پھر چاہے آپ کی ذہنی ہم آہنگی ہو یا نہ ہو۔

اداکارہ نے میزبان کی جانب سے کیے گئے سوال پر اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بتاتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں لوگوں کو میری لو لائف میں اتنی دلچسپی کیوں ہے لیکن مجھے ایک ایسے شخص کی تلاش ہے جو خاندان کو ساتھ لے کر چلے، کھانا پکانا آتا ہو کیونکہ کھانا پکانا بنیادی ہنر ہے سب کو آنا چاہیے اور مجھ سے محبت کرے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر