گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے آئندہ انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلیغ الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر ہونے کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا، قیادت خود چاہے تو میری سیٹ پر خود یا کسی اور کو نامزد کر سکتی ہے، طارق بشیر چیمہ والی سیٹ پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا جو فیصلہ پارٹی اور ٹکٹ بورڈ کرے گا وہ حتمی ہو گا۔
گورنر پنجاب کے سیٹ چھوڑنے کی وجہ سے (ن) لیگ کے طارق بشیر چیمہ کی سیٹ پر (ق) لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔
بہاولپور میں قومی اسمبلی کی کل 5 نشستیں ہیں، سابقہ حلقہ این اے 170 گورنر پنجاب کا آبائی حلقہ ہے جہاں سے گورنر پنجاب 2018 کے انتخابات میں پی ٹی ائی کے امیدوار سے 9 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہارے تھے۔
طارق بشیر چیمہ 2018 میں بہاولپور کے حلقہ این اے 172 سے کامیاب ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے انتخابات نہ لڑنے کی صورت میں (ن) لیگ کے پاس طارق بشیر چیمہ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے گنجائش نکل آئے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
