Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

Now Reading:

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
پاکستان اور چین

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیراعظم نے وفاقی وزراء کا معزز مہمان سے فرداً فرداً تعارف کروایا۔

چینی وزیراعظم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور منصوبے کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ سی پیک کے منصوبوں کی طے شدہ فریم ورک میں تکمیل پر توجہ دی جائے گی۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

Advertisement

 سی پیک کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر احسن اقبال اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی نے دستخط کیے۔

پاکستان سے چین کو خشک مرچوں کی برآمد کے حوالے سے فائیٹو سینٹری ضروریات پر پروٹوکول پر دستخط بھی کیے گئے۔

تقریب میں شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے این ایچ اے اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر آگاہ کیا گیا کہ ایم ایل ون منصوبے کے فروغ کے لیے پہلے ہی سفارتی چینلز کے ذریعے ایم او یو پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے پر 10 سال قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر شی جن پن نے دستخط کیے تھے۔ 10 سال کے عرصے میں پاور، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں چین کی جانب سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلےمیں داخل ہو چکے ہیں، دوسرے مرحلے میں ایگری کلچر اور آئی ٹی شامل ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر توجہ دی جائے گی۔ آنے والے وقت میں ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر