Advertisement
Advertisement
Advertisement

14اگست جشن آزادی پرلاہور پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار

Now Reading:

14اگست جشن آزادی پرلاہور پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار
لاہور پولیس

لاہور: ٹریفک قوانین پرزیروٹولرنس پالیسی اپنانے سے حادثات میں واضح کمی

 ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر کسی قسم کی ہلڑ بازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 14اگست جشن آزادی کے موقع پر لاہورپولیس نے سیکیورٹی پلان تیارکرلیا ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنزکا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر کسی قسم کی ہلڑ بازی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، امن و امان کے لئے 13ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہونگے.

پولیس کے جاری بیان میں سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ون ویلرز اور ہلڑ بازوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ مکینکس کوموٹر سائیکل کی غلط طریقے سے آلٹریشن کرنے سے روکا گیا ہے، ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایس ایچ اوززیادہ سے زیادہ شورٹی بانڈز لیں تاکہ قانون کی پاسداری کروائی جاسکے۔

Advertisement

سید علی ناصررضوی نے کہا کہ ہلڑبازی، ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے، پارکس اور تفریحی مقامات پر وردی وسول پارچات میں افسران وجوان تعینات ہونگے، ڈولفن، پی آریو اور تھانوں کی ٹیمیں اہم مقامات پر مؤثر گشت یقینی بنائیں گی۔

ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ شہری غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی اطلاع فوری15 پر دیں،  والدین اور سول سوسائٹی اس ضمن میں اپنا کردارادا کریں، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ،ہلڑ بازی، پتنگ بازی کے واقعات پر قانون حرکت میں آئے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر