Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواجوان کو باہر ممالک میں روزگار کیلئے مواقع دیں گے، بلاول بھٹو

Now Reading:

نواجوان کو باہر ممالک میں روزگار کیلئے مواقع دیں گے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواجوان کو باہر ممالک میں روزگار کیلئے مواقع دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیصل آباد میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم شہادت بلوچ کی تعزیت کے سلسلہ میں یہاں آئے ہیں، شہادت بلوچ پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھا، انہوں نے پیپلز پارٹی کیلئے جدوجہد کی، ہم ایک خاندان ہیں، شہادت بلوچ کے مشن کو انکے بچے آگے لیکر جائیں گے،ہم ملکر ان کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے، شہادت بلوچ، قائد عوام اور شہید بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو لا وارث تو نہیں چھوڑ سکتے اسی لئے تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے، 18 ماہ میں دنیا گھوم کر دیکھا کہ وسائل ہیں مگر محدود ہیں، ان وسائل کو آپ استعمال کیسے کرتے ہیں، اشرافتہ کو مراعات دینے، ٹیکسز ایمنسٹی دینے کی بجائے وہی پیسہ چھوٹے کسان کو دیں تو بہتری آئے گی، لوگ غربت مہنگائی بے روزگاری سے پریشان ہیں، بچوں کو سکول کیسے بھیجو اور بزرگوں کو علاج کیسے کرواؤں، پہلی مرتبہ مہنگائی بے روزگاری کا سامنا نہیں ہے، 2008 میں بھی مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچی تھی، اسی لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، تنخواہوں اور پینشنز میں بھی اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 ماہ کی مصروفیت کے بعد آپ کے سامنے ہوں، الیکشن کمیشن سے الیکشن کی ڈیٹ کا مطالبہ کرتے ہیں،الیکشن کی ڈیٹ ملے تو پھر ان کو بتائیں گے،جو سمجھتے تھے پی پی پی نے پنجاب کو چھوڑ دیا غلطی فہمی کا شکار تھے، اس غلط فہمی کو دور کرنا ہے، سازش کے تحت سب سے بڑے صوبہ میں قائد کو شہید کیا، ہمارے ساتھیوں کو بندوق کے زور پر مختلف پارٹیوں میں بھیجا گیا،ہم گاؤں گاؤں جائیں گے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے منشور کو ساتھ لیکر جائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت بے روزگار، سکیورٹی، دہشت گردی یا جمہوری بحران کا مسئلہ ہو ایک ہی جماعت ملک کو ان مسائل سے نکال سکتی ہے، باقی تمام جماعتیں مخصوص طبقہ کی نمائندگی کرتی ہیں، پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل اسی میں ہوگا کہ عام آدمی کو سپورٹ کریں،سب سے نوجوان وزیر خارجہ رہا ہوں،پاکستان میں 30 سال سے کم نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے،دیگر ممالک میں بزرگوں کی تعداد زیادہ تعداد ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے دنیا میں پاکستانیوں کو روزگار دلوایا تھا،نواجوان کو سکلز دیں گے اور باہر ممالک میں روزگار کیلئے مواقع دیں گے،اگر میں ہر ملک سے جھگڑا چھیڑوں گا تو عام پاکستانیوں کو مسئلہ ہوتا ہے، مجھے یا اشرافیہ کو تو کوئی مسئلہ نہیں ہمیں تو ویزہ آسانی سے مل جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر