Advertisement
Advertisement
Advertisement

کروناوائرس پراجلاس، وزیراعظم کاحفاظتی اقدامات کاجائزہ

Now Reading:

کروناوائرس پراجلاس، وزیراعظم کاحفاظتی اقدامات کاجائزہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کرونا سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شریک ہوئے۔

اجلاس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، سید ذوالفقار عباس بخاری، ڈاکٹرمعید یوسف اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزیر اعظم کو وفاقی حکومت کے حفاظتی اقدامات اور قومی صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کو اقدامات پر بریفنگ دی، ملک بھر کے ایئرپورٹس اور بندرگاہوں پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا، ملک بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے حوالے سے اقدامات کےبارے میں صوبائی حکومتوں نے آگاہ کیا۔

سینیما گھروں، شادی ہالزپر پابندی، اسپتالوں میں انتظامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، سرحدیں بند کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی تجاویز پیش کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر