Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیا چیئرمین پی سی بی کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے

Now Reading:

نیا چیئرمین پی سی بی کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے
نیا چیئرمین پی سی بی کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے

نیا چیئرمین پی سی بی کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے

ذکاء اشرف کے استعفیٰ کے بعد نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے کئی نام سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے گذشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی ارسال کردیا ہے۔

اس موقع پر ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی اختیارات نہیں تھے، میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت سے کام کرنا چاہتا تھا مگر کام کرنے کی آزادی نہ ملی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایسے میں عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی فائدہ نہ تھا، اسی لیے میں نے ذمہ داری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

تاہم سابق چیئرمین کے استعفیٰ کے بعد نئے چیئرمین کے لیے کئی نام سامنے آگئے ہیں جن میں ایک نام سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا ہے جن کو فیورٹ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گورننگ بورڈ کے رکن مصطفیٰ رمدے برقرار ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، عارف سعید اور احمد نواز سکھیرے کے نام بھی زیرِ گردش ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی سی بی میں کافی عرصے سے مسائل جاری ہیں اور مستقل چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے معاملات جمود کا شکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر