بپاشا باسو کی خوشی کا راز کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
بالی ووڈ اداکارہ بپاشہ باسو، جو فی الحال اپنے پیارے شوہر کرن سنگھ گروور اور اپنی پیاری بیٹی دیوی کے ساتھ اپنی زندگی کے ایک خوشگوار باب سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
حال ہی میں اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے اپنی خوشی کا راز بتادیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر کرن سنگھ کروور کی سالگرہ کی ایک جھلک بھی شیئر کی ہے۔
بپاشا باسو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے کرن سنگھ گروور کی سالگرہ کی تقریب کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں اور ساتھ ہی ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے کرن کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ ان کی خوشی اور ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہنے کی وجہ وہ ہی ہیں ، وہ ایک اچھے شوہر اور اچھے باپ ہیں۔
اداکارہ نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتی ہوں یہ بتانا بہت مشکل ہے لیکن میری دعا ہے کہ آپ کے تمام خوب پورے ہوں ۔
خیال رہے کہ بپاشا باسو کو آخری بار کرن سنگھ گروور کے ساتھ فلم ’الون‘ میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا جس کے بعد جوڑے کو سال 2020 میں ویب سیریز ڈینجرس میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جو ایم ایکس پلیئر پر چل رہی ہے، بعدازاں اداکارہ نے ہارر شو ڈر سب کو لگتا ہے میں ایک اینکر کا کردار بھی نبھایا جو نشر ہوا تھا۔
دوسری جانب کرن کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم فائٹر میں دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
