Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، عطا تارڑ

Now Reading:

حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات

ملک میں سرمایہ کاری پاکستان کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو اور ٹیکس بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں، ٹیکس حجم بڑھانے والوں کو پہلی بار اعزازات دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، غریب عوام پر سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی تمام تر توجہ معاشی اصلاحات پر موکوز ہے، پہلے بھی امن قائم کیا تھا اب پھر امن قائم کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی خبریں آرہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما آپس میں دست وگریباں ہیں۔

Advertisement

عطا تارڑ نے کہا کہ گوہر خان ایک بات کرتے ہیں، شیرافضل مروت دوسری، کوئی کہتا ہے ایم ڈبلیو ایم کو دوسرا کہتا ہے، سنی اتحاد کونسل کو جوائن کرنا ہے، اندرونی سیاست چھوڑ کر میثاق معیشت کی طرف آئیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی، گوادر میں ہلاک دہشت گرد کو مسنگ پرسن بتایا جارہا تھا، گوادر پورٹ حملہ دراصل ملکی معیشت پر حملہ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پورا اعتماد ہے، جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ملکی سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر