Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

کراچی میں غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی میں غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں پولیس نے غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں وین کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق وین میں موجود ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تمام غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دوسرا دہشت گرد بھی خود کش بم بار تھا، مذکورہ دہشت گرد کے جسم سے خود کش جیکٹ اور گرینیڈ بندھا ہوا ملا ہے۔

Advertisement

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

“وین کو خود کش بم بار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا”

پولیس حکام کے مطابق غیر ملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرتے ہیں، وین کو موٹر سائیکل پر سوار خود کش بم بار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوع سے کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خودکش حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں کی حالت تشویشناک

ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر نوشین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مانسہرہ کالونی گاڑی پر فاٸرنگ کے بعد ابھی تک تین زخمی جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں لاٸے گٸے ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ 43 سالہ زخمی نور محمد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو ایمرجنسی میں ابتداٸی طبی امداد کے بعد نیورو سرجری وارڈ میں منتقل کیا جاٸے گا، زخمیوں میں دو سیکیورٹی گارڈ اور ایک راہگیر ہیں، زخموں کی نوعیت میڈیکو لیگل کے بعد ہی بتا سکتے ہیں۔

“خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا مل گئے”

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ہونے والے خود کش دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے دہشت گردوں کی تعداد دو تھی اور دونوں پیدل تھے۔

غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ ایک دہشت گرد نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرے دہشت گرد نے گاڑی پر فائرنگ کی، غیرملکیوں کے ہمراہ موجود سیکیورٹی گارڈ نے دہشت گرد سے مقابلہ کیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے کہا کہ حملہ صبح 6 بجکر 50 منٹ پر کیا گیا، خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں، فائرنگ سے ہلاک دوسرے دہشت گرد کے فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جائےگی۔

“غیرملکیوں سے متعلق تھریٹ موجود تھے”

Advertisement

انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں سے متعلق تھریٹ موجود تھے، سیکیورٹی تھریٹ کے باعث پولیس بھی الرٹ تھی، سیکیورٹی کے حوالے سے سی پیک اور نان سی پیک کا پلان تیار کیا گیا تھا، یہ طے ہوا تھا کہ غیر ملکی پولیس، رینجرز یا پرائیویٹ سیکیورٹی ساتھ رکھیں
گے، یہی وجہ ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ مسلح گارڈز تھے جنہوں نے مقابلہ بھی کیا۔

 حملہ آور کی شناخت ہوگئی

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں خود کش حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ہنجگور سے بتایا جارہا ہے۔

Advertisement

سیکیورٹی گارڈ کا بیان

دوسری جانب غیر ملکیوں کی سیکیورٹی پر مامور دوسری گاڑی میں سوار سیکیورٹی گارڈ کا بیان سامنے آگیا۔

سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ ہم غیر ملکیوں کی گاڑی کے پیچھے دوسری گاڑی میں سوار تھے، ایک دم خودکش دھماکہ ہوا، حملے میں گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔

رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مانسہرہ کالونی میں گاڑی میں دھماکے کی آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت دی کہ غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی کے علاج کا فوری بندوبست کیا جائے۔

وزیراعلیٰ  نے آئی جی کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد کون تھے، کہاں سے آئے تھے اور ان کی سہولتکاروں سمیت تمام معلومات حاصل کی جائے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے میں استعمال ہونے والے بارود کی بھی تفصیلات معلوم کیں اور کہا کہ ملک دشمن عناصر امن امان خراب کرنا چاہتے ہیں جس کی کسی قیمت اجازت نہیں دی جائیگی۔

وزیر اعظم کی مذمت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے گی، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Advertisement

صدر مملکت کا دہشتگردوں کا اجتماعی صفایا کرنے کےعزم کا  اظہار

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا۔

آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کا اجتماعی صفایا کرنے کے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔

“دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے”

 سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے بھی کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ پولیس کی بروقت کارروائی نے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، دہشت گردوں سے برسر پیکار جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
شہر قائد میں موسم سرما کی آمد، صبح دھند، راتیں خنک، دن بدستور گرم
ترکیہ نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 جیت لیا
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان بھی اپنے عہدے سے مستعفی
آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور، آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر