Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ

Now Reading:

ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
بھارت

ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ

بھارت میں بے روزگاری عروج پر  پہنچ گئی ہے  ،ہر تین میں سے  ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق  بھارت کی نئی حکومت کے لیے بے روزگاری ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہو گی۔

لیبر فورس سروے کے جاری  کردہ اعداد و شمار  کے مطابق  ملک کے بے روزگار نوجوانوں کی تعداد تقریباً 83 فیصد تک پہنچ گئی  ہے۔تقریباً 90فیصد بھارتی اپنے شعبے سے ہٹ کرملازمتیں کرنے پر مجبور ہوگئے  ہیں ۔ہر 3 میں سے  ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے ۔

بھارت کے جاری انتخابات میں جہاں مودی سرکار کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے وہیں ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری میں بھی سب سے اہم مسئلہ ہے ۔مودی سرکار بھارت کی بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں آنے والی نئی حکومت کے لیے بے روزگاری ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہو گی۔  بھارتی لیبر فورس بے روزگاری کی بڑھتی شرح کے باعث شدید خوف اور حوصلہ شکنی کا شکارہے۔

Advertisement

2010سے 2019 کے درمیان تقریباً 29.2 فیصد نوجوان بے روزگار اور تعلیم یا تربیت یافتہ نہیں ہیں۔ یہ تعداد جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے۔

 حال ہی میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی جاری کردہ انڈیا امپلائمنٹ رپورٹ 2024 کے مطابق ہر تین  میں سے  ایک  بھارتی نوجوان بے روزگار ہے۔

لیبر فورس سروے کے اعداد و شمار کے مطابق بے روزگاری کی شرح جو کہ 2013 میں 3.4 فیصد تھی، 2022 میں صرف 3.2 فیصد پر معمولی کم تھی۔

سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی  کے ایک اقتصادی رپورٹ کے مطابق مارچ میں بے روزگاری کی شرح 7.6 فیصد تھی۔

سروے کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے بھارت کے گزشتہ مالی سال میں معیشت میں ممکنہ طور پر 6.5 فیصد اور اس سال میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔

بے روزگاری کے خوف سے بھارتی عوام ہر قسم کا قانونی اور غیر قانونی راستہ اپنانے پر مجبور ہیں۔بھارت میں بے روزگاری سے تنگ عوام غیر قانونی طور پر امریکہ اور برطانیہ منتقل ہو رہی ہے، بڑھتی بیروزگاری سے انسانی اسمگلنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

Advertisement

حال ہی میں 40 ہزار سے زائد بھارتی غیر قانونی طور پر اسرائیل میں روزگار کے حصول کے لیے جا چکے ہیں۔

مودی حکومت نے اپنے دور میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں  کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کے سوا کچھ نہیں کیا۔ہر انتخابات کے قریب آنے پر نوجوانوں کو روزگار دینے کے وعدے  کیے مگر وہ جھوٹ ثابت ہوئے اور اب بھی ایسا ہی ہونے جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر