Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی

Now Reading:

اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی
اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی

اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی

 ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان سمیت تمام افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

 ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی  اور وزیر خارجہ  حسین امیرعبداللہیان سمیت تمام افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان آیت اللہ علی الہاشم، فلائٹ کریو، سیکیورٹی چیف اور باڈی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی اہلکار نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل کا ہاتھ نہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے مقام پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے اور  ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ تک پہنچ گئی ہیں جب کہ پاسداران انقلاب نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات میں دیزمر جنگل میں کریش ہوا تھا جب کہ یہ حادثہ ضلع اُوزی اور پیر داؤد قصبے کےدرمیانی علاقے میں پیش آیا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ شدید دھند اور بارش کو قرار دیا جارہا ہے جب کہ پرواز  کے آدھے گھنٹے بعد صدارتی ہیلی کاپٹر کا دیگر 2 ہیلی کاپٹروں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر