Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات

Now Reading:

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
وفاقی وزیر اورنگزیب

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیرسےملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اوراٹلی کے درمیان تعاون اوردیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیرخزانہ نے سفیرکو پاکستان کے معاشی منظرنامے کے بارے میں بتایا، کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، ملکی کرنسی مستحکم ہوئی ہے، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پرپہنچی ہے۔ آئی ایم ایف کےساتھ9ماہ کےپروگرام کی تکمیل پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام کیلئے مصروف ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ نے حکومت کےاسٹریٹجک اقدامات کابھی خاکہ پیش کیا، انھوں نے کہا کہ اسٹریٹجک اقدامات کا مقصد ٹیکس کی بنیاد کووسیع کرنا ہے، جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا گیا ان پرفوکس کررہے ہیں۔

ملاقات میں وزیرخزانہ نے پی آئی اے سمیت ایس اوایزکی نجکاری پرحکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ نے ملکی اقتصادی حکمت عملی میں حکومت کی پالیسی کاحوالہ دیا، کہا کہ پالیسی امداد سےسرمایہ کاری کی طرف تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرخزانہ نےمختلف شعبوں میں پاکستان کی صلاحیتوں پرروشنی ڈالی اور انھوں نے اٹلی کےسرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

اعلامیے کے مطابق اٹلی کی سفیرنے پاکستان کی معیشت میں اضافے کے رجحان کوسراہا، سفیرنے اٹلی اورپاکستان کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپرزور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر