انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کردی
سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام صارفین کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام میں ایڈ بریک (ad break) نامی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت اس میں ایسے اشتہارات دکھائے جائیں گے جن کو اسکیپ (skip) کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت 3 سے 5 سیکنڈز کے اشتہارات صارفین کو انسٹا گرام پر اسکرولنگ کے دوران دکھائے جائیں گے۔
یہ بالکل یوٹیوب کے ان اشتہارات کی طرح کا فیچر ہے جن کو مکمل دیکھنا پڑتا ہے۔
یہ انسٹا گرام پر اشتہارات دکھانے کا نیا انداز ہے اور اسکرولنگ سے پہلے صارفین کو مکمل اشتہار کو دیکھنا ہوگا۔
اس فیچر کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے جن کے فیڈ بیک کے بعد اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
