دفتر میں کام کے تناؤ کو کم کرنے کے 6 آسان سے طریقے
دنیا کی ایک بڑی آبادی ملازمت کے پیشے سے وابستہ ہے اور دفتر میں کام کا تناؤ نہ صرف آپ کے مزاج کو چڑچڑا بناتا ہے بلکہ آپ کی پریشانی کو بھی بڑھاتا ہے، جبکہ ایک نئی تحقیق کے مطابق، یہ آپ کے دل کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
تاہم ماہرین نے دوران ملازمت ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے 6 آسان سے طریقے بتائے ہیں جن پر عمل کر کے آپ امراض قلب خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔
خود کو سراہیں
اگر آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کی محنت بے فائدہ ہے تو خود کو یاد دلائیں کہ آپ کیوں یہ کام کر رہے ہیں، آپ اپنے کام سے اس احساس کو بڑھا سکتے ہیں، اس ملازمت سے آپ کچھ رقم جمع کر کے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کہیں سیر کی غرض سے جائیں گے اور ایک ساتھ بہت ہی اچھا وقت گزاریں گے اس طرح آپ میں مزید کام کرنے کی لگن بڑھے گی۔
چھوٹے وقفے لیں
کام کے دوران مختصر وقفے لینا ضروری ہیں، جیسے کہ تیز چلنا، پانی پینا، یا کچھ منٹ کا مراقبہ کرنا۔اگر ضروری ہو تو، اپنے فون یا کمپیوٹر پر الارم سیٹ کرلیں تاکہ آپ کو اٹھ کر کچھ اسٹریچنگ کرنے، چھوٹی سی چہل قدمی کرنے، یا ساتھیوں سے بات کرنے کا یاد رہے۔
اگر جسمانی طور پر اپنے کام سے دور ہونا ممکن نہیں، تو چند منٹ کے لئے دماغی طور پر الگ ہونے کی کوشش کریں۔ صرف 30 سیکنڈ کے لئے آنکھیں بند کرنا ایک پر امن ماحول میں کبھی کبھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اپنی کامیابیاں تحریر کریں
ایک نوٹ بک میں نہ صرف تناؤ کے محرکات کو نوٹ کریں بلکہ ذاتی کامیابیاں بھی تحریر کریں۔جیسے کسی ساتھی، طالب علم، باس، یا صارف کی طرف سے تعریف کلمات ملے ہو تو اسے لکھیں، یا آپ کے بچے نے امتیازی نمبروں سے امتحان پاس کیا ہو یا کسی مقابلے میں آول آیا ہو اسے بھی نوٹ کریں۔
اسی طرح آپ کے شریک حیات کا کام یا گھر میں خوشی کی کوئی خبر؟ اسے اپنی نوٹ بک کا حصہ ضرور بنائیں، کبھی کبھی مثبت چیزوں کو دیکھنا ہمارے سوچنے کے طریقے کو دوبارہ بہتر بنا سکتا ہے۔
اپنے کام کی جگہ کا از سر نو جائزہ لیں
اپنے ڈیسک یا دفتر کو صاف کرنا آپ کے ذہنی بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک لمحے کے لئے اپنے کام کے ماحول کا جائزہ لیں تاکہ دیکھ سکیں کہ کون سے عوامل آپ کے کام سے متعلق تناؤ پر اثر انداز ہو رہے ہیں، کیا آپ کے پاس ایک آرام دہ کام کی جگہ ہے جو بے ترتیبی سے پاک ہو۔
نئی نوکری کی تلاش کریں
بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ اپنی کام کی جگہ سے اور کام سے اکتا جاتے ہیں، اگر کام کا تناؤ اور بے چینی آپ کو واقعی پریشان کر رہی ہے، تو یہی وقت کے کہ آپ کسی دوسری جگہ ملازمت تلاش کریں۔ تناؤ کا صحت مند کام یہ ہے کہ وہ دوران ملازمت کام کی تیاری کی سرگرمیوں کو تحریک دیتا ہے۔ تو اگر آپ کو اپنے کام پر تناؤ محسوس ہو رہا ہے، تو یہ بھی آپ کو تحریک دے سکتا ہے کہ ‘کیا یہ تناؤ، یہ ایک چیلنج، انعام کے قابل ہے یا محض بنا کسی فائدے کے تناؤ ہی ہے۔
انتظامیہ کیا کر سکتے ہیں؟
ملازمین کو اختیارات دیں
ماہرین نے ملازمین سے ان کی کام کی ترجیحات کے بارے میں بات کرنے کا مشورہ دیا ہے کچھ لوگ لنچ کے دوران اپنے ڈیسک پر کام کرنا پسند کرتے ہیں تاکہ اپنا کام جلد ختم کر سکے، جبکہ دوسری طرف اگر انہیں لنچ کے لئے ایک مکمل گھنٹہ ملتا ہے تو اس طرح انہیں زیادہ دیر تک بیٹھنا پڑسکتا ہے۔
اگر آپ اپنے ملازمین کو اختیارات فراہم کر تے ہیں تو وہ اپنی سہولت سے ذہنی سکون کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ ان کے کنٹرول کے احساس کو بھی بڑھا سکتے ہیں، جو تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
