Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ سندھ نے سستی بجلی پیدا کرنے کی پالیسی بتادی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی پالیسی موجود ہے، وفاق اسے دیکھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت آج 2 لاکھ سولر پینل تقسیم کررہی ہے، عوام مہنگائی اور بجلی کے بلز سے پریشان ہیں۔ ایک سولر، پنکھا اور چارجنگ کا سامان دیا جائے گا

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کوریلیف دینے کی پالیسی موجود ہے، وفاق اسے دیکھے۔ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کی لاگت ساڑھے 5 روپے فی یونٹ پڑتی ہے تو لاگت کم ہوکر 4 روپے فی یونٹ ہوجائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہم سے کئی بارکہہ چکی ہے کہ کچھ کریں، بلاول بھٹو نے ونڈ اینڈ سولر انرجی پلانٹ سے بجلی پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی تقسیم کارکمپنیاں سفید ہاتھی بن چکی ہیں لہذا صوبوں کو بجلی تقسیم کا نظام بنانے کی اجازت دی جائے، بجلی بحران کے خاتمے کے لیے پی پی نے اپنے منشورمیں پالیسی دی ہے۔

مراد علی شاہ مزید کہتے ہیں کہ صوبہ سندھ پاکستان کے لیے ایک باسکٹ ہے، سندھ کے پاس 75 بلین ٹن کوئلہ ہے، سندھ میں جتنی گیس ہے اسےاستعمال کریں، ہاؤسنگ پراجیکٹ بلال بھٹو کا وژن ہے جو جاری ہے۔

متعلقہ خبریں