Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئینی ترمیم کوئی نئی بات نہیں یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے، اعظم نذیر تارڑ

Now Reading:

آئینی ترمیم کوئی نئی بات نہیں یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے، اعظم نذیر تارڑ

آئینی ترمیم کوئی نئی بات نہیں یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے، اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کوئی نئی بات نہیں یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے۔

 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام مسودے پر تنقید کر کے چیزوں کو نکلوانا یا ڈلوانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کے پیسے انٹرسٹ والے اکاؤنٹ میں ڈال کر چلے گئے، ہم نے اتحادیوں سے بل پر مشاورت کی تھی، آئینی ترمیم کوئی نئی بات نہیں یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کی ڈائریکشن پارلیمنٹ نے طے کرنی ہے، چیف جسٹس نے چینی کا ریٹ طے نہیں کرنا ہے، اہم فیچرز سامنے رکھے کہ آئینی عدالت کے قیام کی تجویز ہے، کوئی ڈاکہ، کوئی چوری نہیں، کوئی رات کا اندھیرا نہیں ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ ہمارے دور میں کوئی ریفرنس فائل نہیں ہوا، میں تو ضابطہ فوجداری کا ایک پیکج لا رہا ہوں جس میں90 ترامیم شامل ہیں، ڈرافٹ تو اس وقت آتا ہے جب بل پیش کیا جاتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس 4 دن چلا، وہ مفاہمت کے لیے تھا، ابھی یہ بل مسودہ بن کر کابینہ میں نہیں گیا، بل کے اوپر کچھ عرصے سے مشاورت کی جارہی تھی، پی پی، ایم کیو ایم، آئی پی پی اور ق لیگ سے بل پر مشاورت ہوئی، ہم نے مولانافضل الرحمان سے بھی معاملے پر بات کی۔

 اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ محمود اچکزئی آج کل ناراض ہیں، ان سے بھی بات ہوئی، طے ہوا تھا میثاق جمہوریت کے نامکمل حصوں پر کام کیا جائے گا، حکومتی بل ہے تو پہلے حکومتی اتحادیوں سے مشاورت ہوتی ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ کوئی شک نہیں پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، پارلیمنٹ کو مضبوط ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، پارلیمنٹ نے دیکھنا ہے کہ ملک نے کیسے چلنا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر