Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی فارما کمپنیوں نے پاکستان کا دنیا میں بہترین نام بنایا، چیئرمین سینٹ

Now Reading:

پاکستان کی فارما کمپنیوں نے پاکستان کا دنیا میں بہترین نام بنایا، چیئرمین سینٹ

پاکستان کی فارما کمپنیوں نے پاکستان کا دنیا میں بہترین نام بنایا، چیئرمین سینٹ

چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فارما کمپنیوں نے پاکستان کا دنیا میں بہترین نام بنایا۔

یوسف رضا گیلانی نے ساتویں پاکستان فارما سمٹ اینڈ ایوارڈز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارما سوٹیکل انڈسٹری نے کرونا میں بھی بہترین کام کیا تھا، پاکستان میں فارما سوٹیکل کمپنیوں نے پاکستان کو معاشی طور پر بہت فائدہ پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فارما کمپنیوں نے پاکستان کا دنیا میں بہترین نام بنایا، فارما سیوٹیکل انڈسٹری پاکستان میں بہت چھوٹی ہے لیکن یہ گلوبل دنیا سے بہتر ایکسپورٹ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فارما سیوٹیکل کمپنیاں دیگر پراڈکٹس بھی بنا رہی ہیں، پاکستانی معیشت میں فارما سیوٹیکل کا بہت اہم کردار ہے، ہمیں جدت اور پارٹنرشپ میں انویسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں ہماری پروڈکشن کیپیسٹی کو وسعت دینا ہوگی، لوکل منرلز کے ذریعے ادویات کو بنا کر ایکسپورٹ کو بڑھایا جا سکتا ہے، حکومت اور پارلیمنٹ اس حوالے سے فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے ساتھ ہے۔

Advertisement

چیئرمین سینٹ کا مزید کہنا تھا کہ فارما سیوٹیکل انڈسٹری نے نا صرف ادویات اور شعبہ صحت میں بلکہ پاکستان کو بھی اسپورٹ کیا ہے، پاکستان کی ترقی کے لئے شعبہ صحت اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر