Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا ہماری ذمے داری ہے، ائرچیف

Now Reading:

خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا ہماری ذمے داری ہے، ائرچیف
ائرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو

خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا ہماری ذمے داری ہے، ائرچیف

ائرچیف مارشل نے کہا ہے کہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا ہماری ذمے داری ہے، پاکستان نیوی سمندری حدود کی حفاظت میں کلیدی کردارادا کر رہی ہے۔

کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں طاقت کے توازن کوبرقراررکھنا ہماری ذمےداری ہے، تمام ترچیلنجز کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہے۔

ائرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھونے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کوتربیتی کورسزکا ضروری حصہ بنا دیا گیا ہے، تمام کیڈٹس اورجوان جدیدٹیکنالوجی سے بہرہ مند ہورہے ہیں، پریڈ میں بہترین ڈسپلن اعلیٰ تربیت کا مظہرہے۔

ائرچیف نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دنیا کے بہترین تربیتی اداروں میں شامل ہے، پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کومبارکباد پیش کرتا ہوں، سری لنکا کے پریڈ شپ مین بھی آج پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل ہیں۔

ائرچیف ظہیراحمد بابرسدھو نے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان نیوی سمندری حدود کی حفاظت میں کلیدی کردارادا کر رہی ہے۔

Advertisement

122 ویں مڈشپ مین، 30 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کمیشن حاصل کرنیوالے 73 میں سے 50 مڈشپ مین، 29 ایس ایس سی کورس افسران شامل ہیں۔

مہمان خصوصی ائرچیف مارشل ظہیراحمد سدھونے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، فلسطین، سری لنکا اورجبوتی کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر