Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا، جس میں وہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کی گئی ہے تاکہ عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کی تعمیر نو کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں کھیلوں کے لیے بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Advertisement

انہوں نے 2018 میں نیشنل اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پی ایس ایل کے لیے اسٹیڈیم میں تمام جدید سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی کے عوام کے کرکٹ سے محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں اور حکومت سندھ بھرپور سہولتیں فراہم کر رہی ہے تاکہ کھیلوں کی سرگرمیاں یہاں مزید فروغ پا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کہا کہ ہم شاہینوں سے بہتر پرفارمنس کی امید رکھتے ہیں، اور ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ہمیں ہمیشہ فائٹنگ گیم کھیلنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر