
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ملازمین کو برطرفی کے لیٹرز جاری کر دیے گئے ہیں، اور انہیں اپنے اکاؤنٹ آفیسر سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ڈیلی ویجزملازمین کو “ری اسٹرکچرنگ” کے نام پر ملازمت سے نکالا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ نئے ایم ڈی فیصل نثار کی تعیناتی کے بعد کیا گیا ہے، جنہیں 2 روز قبل وفاقی حکومت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجزملازمین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے، اور ان کی برطرفی کا عمل جاری ہے۔ تاہم، کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین کے مستقبل کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News